ہفتہ, نومبر 7, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دبئی میں فلپائنی تارکین وطن کے لیے خوشخبری، 20 ہزار ورکرز حکومتی سہولیات سے مستفید

نومبر 7, 2026
دبئی میں فلپائنی تارکین وطن کے لیے خوشخبری، 20 ہزار ورکرز حکومتی سہولیات سے مستفید

دبئی (جانب منزل نیوز) بیرون ملک مقیم فلپائنی شہریوں کی آسانی اور فلاح و بہبود کے لیے دبئی میں شاندار حکومتی اقدام، فلپائن حکومت کے خصوصی سروس کاروان کے ذریعے تقریباً 20 ہزار اوورسیز ورکرز تک سہولیات پہنچا دی گئیں۔
دبئی کے ملینیم پلازا ڈاؤن ٹاؤن ہوٹل میں منعقدہ چوتھے ’’باغونگ بایانی نگ مونڈو: او ایف ڈبلیو سروسو کاروان‘‘ میں 12 سرکاری اداروں نے حصہ لیا، جہاں ایک ہی مقام پر 50 سے زائد سرکاری خدمات فراہم کی گئیں۔ ان سہولیات میں قانونی رہنمائی، طبی معاونت، مالی امداد، سرکاری دستاویزات، سول رجسٹریشن اور پیشہ ورانہ اسناد کا حصول شامل ہے۔
فلپائن کے محکمہ برائے تارکین وطن کے سیکریٹری ہانس لیو کاکڈیک کے مطابق دنیا بھر میں 26 سروس کاروانز کے ذریعے تقریباً 70 ہزار فلپائنی ورکرز کو سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔ دبئی میں اس کامیاب سلسلے کا پانچواں مرحلہ 2027 کی پہلی سہ ماہی میں منعقد کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔
اس اقدام کے تحت ڈیجیٹل ایمپلائمنٹ اسسٹنس پلیٹ فارم کے حوالے سے ڈیٹا فلو گروپ کے ساتھ معاہدہ بھی کیا گیا، جس سے متحدہ عرب امارات میں فلپائنی ورکرز کی بھرتی کے لیے آجروں کی منظوری کا عمل مزید تیز اور آسان ہوگا۔
کاروان میں سرکاری معاملات میں تاخیر کے ازالے کے لیے بھی خصوصی سہولت متعارف کرائی گئی، جبکہ مصنوعی ذہانت سے لیس ورچوئل اسسٹنٹ ’’تالا‘‘ کے ذریعے شہری 17 مقامی زبانوں، انگریزی اور فلپائنی زبان میں رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
فلپائنی حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد بیرون ملک مقیم شہریوں کو اپنے وطن کی سرکاری خدمات ان کی دہلیز کے قریب فراہم کرنا، ان کے مسائل حل کرنا اور فلاحی سہولیات تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

غزہ میں خوشیوں کا میلہ، یو اے ای کا دل جیتنے والا اقدام، 500 فلسطینی جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک

Next Post

دبئی فٹنس چیلنج میں اماراتی وزیر کی بھارتی رہنماؤں کے ساتھ شرکت

Related Posts

دبئی میں خاتون کاروباری شخصیت کا ملازمین کے لیے شاندار تحفہ
تازہ ترین

دبئی میں خاتون کاروباری شخصیت کا ملازمین کے لیے شاندار تحفہ

نومبر 7, 2026
ابوظہبی کی پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا نیا ریکارڈ
تازہ ترین

ابوظہبی کی پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا نیا ریکارڈ

نومبر 7, 2026
دبئی فٹنس چیلنج میں اماراتی وزیر کی بھارتی رہنماؤں کے ساتھ شرکت
اوورسیز پاکستانیز

دبئی فٹنس چیلنج میں اماراتی وزیر کی بھارتی رہنماؤں کے ساتھ شرکت

نومبر 7, 2026
غزہ میں خوشیوں کا میلہ، یو اے ای کا دل جیتنے والا اقدام، 500 فلسطینی جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک
تازہ ترین

غزہ میں خوشیوں کا میلہ، یو اے ای کا دل جیتنے والا اقدام، 500 فلسطینی جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک

نومبر 7, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved