ہفتہ, نومبر 7, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان اور سوڈان کی دوستی، سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری سفر کا معاہدہ

نومبر 7, 2026
پاکستان اور سوڈان کی دوستی، سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری سفر کا معاہدہ

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) پاکستان اور سوڈان کے درمیان سفارتی تعلقات کو نئی جہت مل گئی، دونوں ممالک نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس رکھنے والے افراد کے لیے ویزا فری داخلے کا معاہدہ کر لیا۔
معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے کے ملک میں داخلے کے لیے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ معاہدے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابکر سمرہ مصطفیٰ علی نے دستخط کیے۔
محسن نقوی نے اس معاہدے کو پاک سوڈان تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سہولت سے اعلیٰ سطحی روابط، وفود کے تبادلوں اور سرکاری تعاون کو فروغ ملے گا۔
سوڈانی وزیر داخلہ نے بھی اس پیش رفت کو دونوں برادر ممالک کے دوستانہ تعلقات اور ادارہ جاتی تعاون کے استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔
ملاقات میں سکیورٹی، داخلی امور، پولیس ٹریننگ، نادرا اور سائبر کرائم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ سائبر کرائم کے شعبے میں جلد باضابطہ معاہدے پر دستخط کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
محسن نقوی نے سوڈانی پولیس افسران کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے اور سوڈانی شہریوں کو پاکستان میں معیاری طبی سہولیات کے حصول میں ممکنہ آسانیاں دینے کی پیشکش کی۔ انہوں نے پاکستان میں مقیم شادی شدہ سوڈانی خواتین کے ویزا مسائل فوری حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
سوڈانی وزیر داخلہ نے پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے اور اس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

تھل کے صحرا میں ربنواز جوئیہ کی دھواں دار کامیابی، جیپ ریلی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Next Post

سام سنگ گلیکسی S25 الٹرا کی قیمت میں کمی، 11.11 سیل میں صارفین کی لاٹری نکل آئی

Related Posts

دبئی میں خاتون کاروباری شخصیت کا ملازمین کے لیے شاندار تحفہ
تازہ ترین

دبئی میں خاتون کاروباری شخصیت کا ملازمین کے لیے شاندار تحفہ

نومبر 7, 2026
ابوظہبی کی پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا نیا ریکارڈ
تازہ ترین

ابوظہبی کی پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا نیا ریکارڈ

نومبر 7, 2026
دبئی میں فلپائنی تارکین وطن کے لیے خوشخبری، 20 ہزار ورکرز حکومتی سہولیات سے مستفید
تازہ ترین

دبئی میں فلپائنی تارکین وطن کے لیے خوشخبری، 20 ہزار ورکرز حکومتی سہولیات سے مستفید

نومبر 7, 2026
غزہ میں خوشیوں کا میلہ، یو اے ای کا دل جیتنے والا اقدام، 500 فلسطینی جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک
تازہ ترین

غزہ میں خوشیوں کا میلہ، یو اے ای کا دل جیتنے والا اقدام، 500 فلسطینی جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک

نومبر 7, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved