پیر, نومبر 2, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دبئی میں سیاحت کے فروغ کے لیے شیخ حمدان کے 3 بڑے اقدامات

نومبر 1, 2026
دبئی میں سیاحت کے فروغ کے لیے شیخ حمدان کے 3 بڑے اقدامات

دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے امارات کی عالمی سیاحتی حیثیت مزید مستحکم بنانے اور دبئی کو دنیا کے 3 سرفہرست سیاحتی مقامات میں شامل کرنے کے لیے 3 اہم اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
نئے اقدامات کے تحت شہر بھر میں سیاحوں کے لیے خصوصی لائلٹی پروگرام متعارف کرایا جائے گا، ویزا درخواستوں کا طریقہ کار آسان بنایا جائے گا اور سیاحوں کو مختلف معلومات اور سرکاری خدمات ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فراہم کی جائیں گی۔
دبئی میں متعارف کرائے جانے والے نئے سیاحتی لائلٹی پروگرام کے تحت بار بار امارات آنے والے سیاحوں کو مختلف تفریحی مقامات، کاروباری اداروں اور دیگر سہولتوں پر خصوصی رعایتیں اور مراعات فراہم کی جائیں گی۔
اس اقدام کا مقصد سیاحوں کی دوبارہ آمد بڑھانے اور دبئی کو بین الاقوامی سیاحوں کی پسندیدہ منزل بنانا ہے۔
نئے منصوبے کے تحت سیاح وزٹ دبئی (Visit Dubai) پلیٹ فارم کے ذریعے براہ راست ویزا درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ اس میں سنگل انٹری اور ملٹی پل انٹری ویزا کی سہولت بھی شامل ہوگی، جبکہ منظوری متعلقہ شرائط کے مطابق دی جائے گی۔
تیسرے اقدام کے تحت ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کیا جائے گا، جہاں سیاحوں کو سفر سے متعلق معلومات اور ضروری سرکاری خدمات تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔
وزٹ دبئی کی سرکاری ویب سائٹ پر سیاحتی ویزا درخواستوں سمیت مختلف سرکاری خدمات کو یکجا کیا جائے گا، جس سے سیاحوں کے لیے سفری منصوبہ بندی اور سہولتوں کا حصول مزید آسان ہوگا۔
حکام کے مطابق یہ اقدامات دبئی کے سیاحتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے، عالمی سطح پر مسابقت بڑھانے اور امارات کو دنیا کے نمایاں ترین سیاحتی مراکز میں شامل کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

عمان میں شوریٰ کونسل کے قوانین مزید سخت، حکومتی احتساب کا دائرہ وسیع

Next Post

معروف ہالی ووڈ ڈائریکٹر مائیکل مین فائرنگ رینج میں حادثے کا شکار

Related Posts

آئی پی ایل 2027 میں محمد عامر کی انٹری کی خبریں دم توڑ گئیں
تازہ ترین

آئی پی ایل 2027 میں محمد عامر کی انٹری کی خبریں دم توڑ گئیں

نومبر 2, 2026
نومبر میں یو اے ای کا آسمان شہابیوں اور روشن ستاروں سے جگمگائے گا
تازہ ترین

نومبر میں یو اے ای کا آسمان شہابیوں اور روشن ستاروں سے جگمگائے گا

نومبر 2, 2026
سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی لینن گراڈ ریجن چیمبر کے عہدیدارن سے ملاقات
اوورسیز پاکستانیز

سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی لینن گراڈ ریجن چیمبر کے عہدیدارن سے ملاقات

نومبر 2, 2026
یو اے ای کا جذبۂ انسانیت، غزہ کے لیے 343 ٹن امدادی سامان روانہ
تازہ ترین

یو اے ای کا جذبۂ انسانیت، غزہ کے لیے 343 ٹن امدادی سامان روانہ

نومبر 2, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved