پیر, نومبر 2, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دبئی اور سنگاپور جانے والے بھارتی سیاحوں کے لیے بڑی سہولت متعارف

اکتوبر 31, 2026
دبئی اور سنگاپور جانے والے بھارتی سیاحوں کے لیے بڑی سہولت متعارف

دبئی (جانِب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات اور سنگاپور جانے والے بھارتی سیاحوں کے لیے سفری سہولتوں میں اضافہ ہوگیا، اب بھارتی شہری اپنے مقامی ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام یو پی آئی کے ذریعے معروف سیاحتی مقامات کے ٹکٹ آن لائن بک کروا سکیں گے۔
بھارتی وزارتِ خزانہ کے مطابق دبئی کے برج خلیفہ کے ’’ایٹ دی ٹاپ‘‘ اور سنگاپور کے ریزورٹس ورلڈ سینٹوسا میں یو پی آئی کے ذریعے آن لائن ادائیگی کی سہولت متعارف کرادی گئی ہے۔
اس اقدام کے تحت بھارتی سیاح اپنے موبائل فون پر دستیاب یو پی آئی ایپس کے ذریعے آسانی سے ٹکٹوں کی ادائیگی کرسکیں گے، جس سے بیرون ملک سفر کے دوران ادائیگیوں کا عمل مزید سہل اور تیز ہوگا۔
یہ سہولت این پی سی آئی انٹرنیشنل پیمنٹس لمیٹڈ ، یو اے ای کے ادائیگی فراہم کرنے والے ادارے نیوپے اور ایمار انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے متعارف کرائی گئی ہے۔
سنگاپور میں بھی بھارتی سیاح یو پی آئی کے ذریعے یونیورسل اسٹوڈیوز سنگاپور، سنگاپور اوشیناریم اور ایڈونچر کوو واٹر پارک سمیت مختلف تفریحی مقامات کے ٹکٹ بک کرسکیں گے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق 2025 میں سنگاپور آنے والے بھارتی سیاحوں کی تعداد 12 لاکھ رہی۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی یہ سہولت سیاحت کے فروغ اور بین الاقوامی اقتصادی روابط مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔
بھارتی ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام یو پی آئی اب متحدہ عرب امارات، سنگاپور، فرانس، ماریشس، نیپال، بھوٹان، قطر، سری لنکا، کمبوڈیا اور یونان سمیت 10 ممالک میں دستیاب ہے۔
بھارتی وزارتِ خزانہ کے مطابق اس نظام کو مزید ممالک تک وسعت دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں، جس سے بھارتی شہریوں کے لیے بیرون ملک سفر، خریداری اور سیاحتی مقامات کی بکنگ مزید آسان بنائی جا رہی ہے۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 176 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز جیت لی

Next Post

سنجے دت کا دوست سے کیا گیا وعدہ، ’کانٹے 2‘ بنانے کا اعلان

Related Posts

آئی پی ایل 2027 میں محمد عامر کی انٹری کی خبریں دم توڑ گئیں
تازہ ترین

آئی پی ایل 2027 میں محمد عامر کی انٹری کی خبریں دم توڑ گئیں

نومبر 2, 2026
نومبر میں یو اے ای کا آسمان شہابیوں اور روشن ستاروں سے جگمگائے گا
تازہ ترین

نومبر میں یو اے ای کا آسمان شہابیوں اور روشن ستاروں سے جگمگائے گا

نومبر 2, 2026
سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی لینن گراڈ ریجن چیمبر کے عہدیدارن سے ملاقات
اوورسیز پاکستانیز

سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی لینن گراڈ ریجن چیمبر کے عہدیدارن سے ملاقات

نومبر 2, 2026
یو اے ای کا جذبۂ انسانیت، غزہ کے لیے 343 ٹن امدادی سامان روانہ
تازہ ترین

یو اے ای کا جذبۂ انسانیت، غزہ کے لیے 343 ٹن امدادی سامان روانہ

نومبر 2, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved