اتوار, نومبر 1, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پانی کی ایک ایک بوند اہم، ابوظہبی میں عالمی مستقبل کے لیے بڑا اجلاس

اکتوبر 30, 2026
پانی کی ایک ایک بوند اہم، ابوظہبی میں عالمی مستقبل کے لیے بڑا اجلاس

ابوظہبی (جانب منزل نیوز) پانی کے تحفظ کو عالمی امن، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت قرار دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات نے دنیا بھر کے ممالک کو مشترکہ جدوجہد کی دعوت دے دی۔ ابوظبی میں دسمبر کے دوران اقوام متحدہ کی عالمی واٹر کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں پانی کے بڑھتے ہوئے مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے عالمی قیادت ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگی۔
صدر متحدہ عرب امارات کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور قرقاش نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پانی کا تحفظ دنیا کو درپیش اہم ترین چیلنجز میں شامل ہے اور اس کے حل کے لیے عالمی سطح پر تعاون ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کی دستیابی اور اس کے بہتر انتظام کو یقینی بنانا ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل کی بنیادی ضرورت ہے۔
انور قرقاش کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس عالمی کانفرنس کی میزبانی بین الاقوامی شراکت داری، جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار حل کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔
متحدہ عرب امارات اور سینیگال کی مشترکہ میزبانی میں اقوام متحدہ کی 2026 واٹر کانفرنس 8 سے 10 دسمبر تک ابوظبی میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں عالمی رہنما، پالیسی ساز اور بین الاقوامی ادارے شرکت کریں گے۔
اجلاس میں 2030 تک ہر انسان کے لیے صاف پانی اور نکاسی آب کی سہولیات یقینی بنانے کے عالمی ہدف پر پیش رفت تیز کرنے، پانی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے اور جدید و مؤثر منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کانفرنس کا مقصد محض مسائل کی نشاندہی نہیں بلکہ ایسے عملی اقدامات اور بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینا ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے پانی کی دستیابی اور محفوظ مستقبل کی بنیاد بن سکیں

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

پی ایس ایل 12 کا نیا میدان سجنے کو تیار، فرنچائزز کو 7 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت

Next Post

دبئی کی سڑکوں پر رفتار کا نیا ضابطہ، پانچ شاہراہوں کے اسپیڈ لمٹس تبدیل

Related Posts

شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کے میوزک میں بڑی تبدیلی، انیرودھ کی علیحدگی
تازہ ترین

شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کے میوزک میں بڑی تبدیلی، انیرودھ کی علیحدگی

نومبر 1, 2026
یو اے ای میں ہولو گولڈ جیولری مقبول، کم وزن میں بڑے ڈیزائن خریداروں کی توجہ کا مرکز
تازہ ترین

یو اے ای میں ہولو گولڈ جیولری مقبول، کم وزن میں بڑے ڈیزائن خریداروں کی توجہ کا مرکز

نومبر 1, 2026
بابر اعظم سپر اسٹار ہیں، ان کے خلاف تنقید میں حسد اور ذاتی مفادات شامل نہ کیے جائیں: عماد وسیم
تازہ ترین

بابر اعظم سپر اسٹار ہیں، ان کے خلاف تنقید میں حسد اور ذاتی مفادات شامل نہ کیے جائیں: عماد وسیم

نومبر 1, 2026
یو اے ای میں نومبر کا آغاز، نئے قوانین اور اہم سہولتیں نافذ
تازہ ترین

یو اے ای میں نومبر کا آغاز، نئے قوانین اور اہم سہولتیں نافذ

نومبر 1, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved