ہفتہ, اکتوبر 31, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پی ایس ایل 12 کا نیا میدان سجنے کو تیار، فرنچائزز کو 7 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت

اکتوبر 30, 2026
پی ایس ایل 12 کا نیا میدان سجنے کو تیار، فرنچائزز کو 7 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت

لاہور (جانب منزل نیوز) پاکستان سپر لیگ کے 12ویں سیزن کی تیاریاں زور پکڑنے لگیں، ایچ بی ایل پی ایس ایل آپریشنز ورکشاپ میں آٹھوں فرنچائزز نے نئے سیزن کے لیے اہم فیصلوں پر اتفاق کر لیا۔ کھلاڑیوں کی ریٹینشن، پلیئر آکشن اور ٹیموں کے اسکواڈز سے متعلق قوانین کو حتمی شکل دے دی گئی۔
ورکشاپ میں سب سے اہم فیصلہ یہ کیا گیا کہ ہر فرنچائز زیادہ سے زیادہ سات کھلاڑی برقرار رکھ سکے گی، تاہم ساتوں کھلاڑی ریٹین کرنے کا آپشن استعمال کرنے والی ٹیم کو گزشتہ آکشن کا اپنا سب سے مہنگا کھلاڑی لازمی ریلیز کرنا ہوگا۔
فرنچائزز کے لیے بنیادی سیلری کیپ 45 کروڑ پاکستانی روپے، یعنی تقریباً 1.6 ملین امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ ڈائریکٹ سائننگ کرنے یا گزشتہ سیزن کی ڈائریکٹ سائننگ برقرار رکھنے کی صورت میں سیلری کیپ بڑھ کر 50 کروڑ 50 لاکھ روپے ہو جائے گی۔
پلیئر آکشن میں ہر ٹیم کے لیے کم از کم 36 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کرنا لازمی ہوگا، جبکہ ڈائریکٹ سائننگ کا مرحلہ 23 نومبر تک جاری رہے گا۔ فرنچائزز صرف ایسے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ڈائریکٹ سائن کر سکیں گی جنہوں نے گزشتہ دو پی ایس ایل سیزنز میں شرکت نہ کی ہو۔
کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے، جس کا مقصد نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے مقامی کھلاڑیوں کو بھی پی ایس ایل فرنچائزز کی توجہ حاصل کرنے کا موقع دینا ہے۔
سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کی سربراہی میں ہونے والی ورکشاپ میں پلیئر آکشن کے قواعد و ضوابط کے ہر نکتے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سلمان نصیر کے مطابق تمام فرنچائزز نے بھرپور تعاون کیا اور بالآخر آٹھوں ٹیموں نے متفقہ طور پر نئے قوانین کی منظوری دے دی۔
پی ایس ایل 12 کے لیے ہونے والے یہ فیصلے نئے سیزن میں کھلاڑیوں کی انتخابی حکمت عملی، ٹیموں کی تشکیل اور نیلامی کے مقابلے کو مزید دلچسپ بنانے کی بنیاد بنیں گے۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

کتابوں سے دوستی نے بدل دی قسمت، مصری طالبہ نے جیت لیے 5 لاکھ درہم

Next Post

پانی کی ایک ایک بوند اہم، ابوظہبی میں عالمی مستقبل کے لیے بڑا اجلاس

Related Posts

نئے سال پر ابوظہبی میں دلجیت دوسانجھ کا میگا کنسرٹ
تازہ ترین

نئے سال پر ابوظہبی میں دلجیت دوسانجھ کا میگا کنسرٹ

اکتوبر 30, 2026
کرپٹو دنیا میں تہلکہ، بائنانس پر 6.3 ارب ڈالر کا سائبر حملہ، اربوں کے اثاثے متاثر
تازہ ترین

کرپٹو دنیا میں تہلکہ، بائنانس پر 6.3 ارب ڈالر کا سائبر حملہ، اربوں کے اثاثے متاثر

اکتوبر 30, 2026
دبئی میں عرب ریڈنگ چیلنج کے لیے 50 کروڑ درہم کا شاندار منصوبہ، شیخ محمد بن راشد کا جائزہ
تازہ ترین

دبئی میں عرب ریڈنگ چیلنج کے لیے 50 کروڑ درہم کا شاندار منصوبہ، شیخ محمد بن راشد کا جائزہ

اکتوبر 30, 2026
دبئی کے سرکاری ادارے نے عالمی میدان میں گولڈ ایوارڈ جیت لیا
متحدہ عرب امارات

دبئی کے سرکاری ادارے نے عالمی میدان میں گولڈ ایوارڈ جیت لیا

اکتوبر 30, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved