اتوار, نومبر 1, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کتابوں سے دوستی نے بدل دی قسمت، مصری طالبہ نے جیت لیے 5 لاکھ درہم

اکتوبر 30, 2026
کتابوں سے دوستی نے بدل دی قسمت، مصری طالبہ نے جیت لیے 5 لاکھ درہم

دبئی (جانب منزل نیوز) کتابوں سے دوستی نے 11 سالہ مصری طالبہ کو دنیا بھر میں شہرت دلا دی۔ مایار عثمان الشوربگی نے دسویں عرب ریڈنگ چیلنج میں 60 ممالک کے 4 کروڑ سے زائد طلبہ کو پیچھے چھوڑ کر عالمی چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقدہ فائنل تقریب میں دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے مایار کو فاتح کی ٹرافی اور 5 لاکھ درہم انعام دیا۔ اس موقع پر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ننھی طالبہ کے سر پر بوسہ دیا اور اپنے لباس پر لگا بیج اتار کر مایار کو تحفے میں دے دیا۔ یہ یادگار لمحہ تقریب کا سب سے جذباتی منظر بن گیا۔
کامیابی کا اعلان سنتے ہی مایار خوشی سے اچھل پڑیں اور سجدہ شکر ادا کیا، جبکہ ٹرافی وصول کرتے ہوئے ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو جاری تھے۔
مایار نے مقابلے کے لیے 60 کتابوں کا مطالعہ کیا اور مصر میں ایک کروڑ 76 لاکھ سے زائد شرکا میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے عالمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
ننھی چیمپئن کا خواب مستقبل میں مصر کی وزیر اطلاعات بننا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ عربی زبان کی خوبصورتی، ادب اور شاعری کو فروغ دینا چاہتی ہیں۔
مایار نے دنیا بھر کے بچوں کو پیغام دیا کہ مطالعہ قوموں کو تباہی اور جنگوں سے بچانے کی طاقت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق کتابیں صرف علم نہیں دیتیں بلکہ نئی سوچ، امید اور روشن مستقبل کی بنیاد بھی بنتی ہیں۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

دبئی میں ٹریفک جام کا خاتمہ، ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا پانچواں اور آخری پل بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

Next Post

پی ایس ایل 12 کا نیا میدان سجنے کو تیار، فرنچائزز کو 7 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت

Related Posts

شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کے میوزک میں بڑی تبدیلی، انیرودھ کی علیحدگی
تازہ ترین

شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کے میوزک میں بڑی تبدیلی، انیرودھ کی علیحدگی

نومبر 1, 2026
یو اے ای میں ہولو گولڈ جیولری مقبول، کم وزن میں بڑے ڈیزائن خریداروں کی توجہ کا مرکز
تازہ ترین

یو اے ای میں ہولو گولڈ جیولری مقبول، کم وزن میں بڑے ڈیزائن خریداروں کی توجہ کا مرکز

نومبر 1, 2026
بابر اعظم سپر اسٹار ہیں، ان کے خلاف تنقید میں حسد اور ذاتی مفادات شامل نہ کیے جائیں: عماد وسیم
تازہ ترین

بابر اعظم سپر اسٹار ہیں، ان کے خلاف تنقید میں حسد اور ذاتی مفادات شامل نہ کیے جائیں: عماد وسیم

نومبر 1, 2026
یو اے ای میں نومبر کا آغاز، نئے قوانین اور اہم سہولتیں نافذ
تازہ ترین

یو اے ای میں نومبر کا آغاز، نئے قوانین اور اہم سہولتیں نافذ

نومبر 1, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved