جمعرات, نومبر 12, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home اوورسیز پاکستانیز

بیرسٹر امجد ملک کی دعوت پر پنجاب بار کونسل کے وفد کا برطانیہ کا دورہ

ستمبر 26, 2026
بیرسٹر امجد ملک کی دعوت پر پنجاب بار کونسل کے وفد کا برطانیہ کا دورہ

لندن (جانب منزل نیوز) وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور چیئرمین ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کی دعوت پر پنجاب بار کونسل کے وفد نے برطانیہ کا کا دورہ  کیا۔

وفد کی موجودگی میں قانون اور انصاف کی حکمرانی ، میڈیا کی آزادی اور اوورسیز وکلاء کا پاکستان کی ترقی میں کردار کے عنوان سے سیمینار ہوا جبکہ ڈاکٹر لیاقت ملک نے مانچسٹر میں وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

چیف آرگنائزر ایزی منی بیرسٹر عرفان ملک نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور قانون اور انصاف کی حکمرانی ، میڈیا کی آزادی اور اوورسیز وکلاء کا پاکستان کی ترقی میں کردار کے عنوان پر مزاکرے میں آزادانہ رائے کی دعوت دی۔

وفد کی قیادت چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان نے کی- چھ رکنی وفد فخر حیات اعوان چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب بار کونسل، راؤ اشرف چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی ممبر پنجاب بار کونسل، چوہدری امجد پرویز، چیئرمین فری لیگل کمیٹی ممبر پنجاب بار کونسل، مراد بھٹی، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی، ممبر پنجاب بار کونسل، اعجاز احمد بلوچ، سابق ممبر پنجاب بار کونسل، اور کاشف اقبال مغل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ پر مشتمل ہے۔

بیرسٹر امجد ملک نے نے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی، سمیت تم ممبران کو برطانیہ میں خوش آمدید کہا اور اعادہ کیا کہ پنجاب بار اور پاکستان بار اور برطانوی پاکستانی نژاد وکلاء کیساتھ ملکر اور وکلاء کے تعاون سے آگہی مہم شروع کی جائے گی اور سائلین کی قانونی مدد اور پاکستانی وکلاء کی سپریم کورٹ تک استعداد اور رسائی بہتر بنائی جایئگی۔ قانون کی حکمرانی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔میڈیا کی آزادی ضروری ہے لیکن اسے فیک نیوز سے علیحدہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اوورسیز کمیونٹی چون بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرتی ہے۔ وہ ہمارے سفیر ہیں اور انکی اسی طرح ستائش کی ضرورت ہے۔

سالیسٹر مقبول ملک نے ولف ریفارمز کی طرز پر اصلاحات کی دعوت دی۔ سعید ہاشمی صدر اے آئی ایل نے شخصی آزادیوں کی اہمیت پر زور دیا۔  سالیسٹر رانا ضیاء اسلم نے اوورسیز لائرز کو پاکستان میں رسائی اور کمیٹیوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی پر بات کی۔ سپریم کورٹ میں پاکستانی وکلاء کی نمائیندگی ضروری ہے۔

سالیسیٹر ہیبت خان ،رانا ستار ، خاتون وکیل سمن عمران، غلام عباس ، سالیسیٹر میاں الیاس ، رضوان ہاشمی ، ناصر باجوہ ، سالیسٹر عظیم ملک، بیرسٹر ارسلان ملک ، سمیت سامعین نے ملکی حالات اور وکلاء کی بابت براہ راست سوال و جواب میں حصہ لیا۔

وفد نے ڈاکٹر لیاقت ملک / بیرسٹر امجد ملک کے عزیزان سالیسٹر ندیم ملک اور نوجوان پائلٹ عبدالقادر کی رحلت پر فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی انکو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمایئں ۔ آمین

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان بی ٹو بی نیٹ ورکنگ سیشن کا کامیاب انعقاد

Next Post

سپین میں 87 سالہ خاتون کرایہ دار کی بے دخلی پر ہزاروں افراد کا احتجاج

Related Posts

یو اے ای میں بچوں کی سفری حفاظت کے لیے نئے قوانین کا اعلان
تازہ ترین

یو اے ای میں بچوں کی سفری حفاظت کے لیے نئے قوانین کا اعلان

نومبر 12, 2026
کیارا ایڈوانی کا سدھارتھ ملہوترا سے محبت کا دلچسپ اعتراف، بریک اپ سے شادی تک کی کہانی منظرعام پر
تازہ ترین

کیارا ایڈوانی کا سدھارتھ ملہوترا سے محبت کا دلچسپ اعتراف، بریک اپ سے شادی تک کی کہانی منظرعام پر

نومبر 12, 2026
میڈونا کی ڈانس ٹینٹ میں انٹری، کوچیلا 2027 میں مداحوں کے لیے بڑا میوزیکل سرپرائز
تازہ ترین

میڈونا کی ڈانس ٹینٹ میں انٹری، کوچیلا 2027 میں مداحوں کے لیے بڑا میوزیکل سرپرائز

نومبر 12, 2026
اونز جابر اور اسپیشل اولمپکس یو اے ای کا خصوصی کھلاڑیوں کے لیے بڑا اقدام
تازہ ترین

اونز جابر اور اسپیشل اولمپکس یو اے ای کا خصوصی کھلاڑیوں کے لیے بڑا اقدام

نومبر 12, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved