لندن (جانب منزل نیوز) وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور چیئرمین ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کی دعوت پر پنجاب بار کونسل کے وفد نے برطانیہ کا کا دورہ کیا۔
وفد کی موجودگی میں قانون اور انصاف کی حکمرانی ، میڈیا کی آزادی اور اوورسیز وکلاء کا پاکستان کی ترقی میں کردار کے عنوان سے سیمینار ہوا جبکہ ڈاکٹر لیاقت ملک نے مانچسٹر میں وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
چیف آرگنائزر ایزی منی بیرسٹر عرفان ملک نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور قانون اور انصاف کی حکمرانی ، میڈیا کی آزادی اور اوورسیز وکلاء کا پاکستان کی ترقی میں کردار کے عنوان پر مزاکرے میں آزادانہ رائے کی دعوت دی۔
وفد کی قیادت چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان نے کی- چھ رکنی وفد فخر حیات اعوان چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب بار کونسل، راؤ اشرف چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی ممبر پنجاب بار کونسل، چوہدری امجد پرویز، چیئرمین فری لیگل کمیٹی ممبر پنجاب بار کونسل، مراد بھٹی، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی، ممبر پنجاب بار کونسل، اعجاز احمد بلوچ، سابق ممبر پنجاب بار کونسل، اور کاشف اقبال مغل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ پر مشتمل ہے۔
بیرسٹر امجد ملک نے نے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی، سمیت تم ممبران کو برطانیہ میں خوش آمدید کہا اور اعادہ کیا کہ پنجاب بار اور پاکستان بار اور برطانوی پاکستانی نژاد وکلاء کیساتھ ملکر اور وکلاء کے تعاون سے آگہی مہم شروع کی جائے گی اور سائلین کی قانونی مدد اور پاکستانی وکلاء کی سپریم کورٹ تک استعداد اور رسائی بہتر بنائی جایئگی۔ قانون کی حکمرانی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔میڈیا کی آزادی ضروری ہے لیکن اسے فیک نیوز سے علیحدہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اوورسیز کمیونٹی چون بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرتی ہے۔ وہ ہمارے سفیر ہیں اور انکی اسی طرح ستائش کی ضرورت ہے۔
سالیسٹر مقبول ملک نے ولف ریفارمز کی طرز پر اصلاحات کی دعوت دی۔ سعید ہاشمی صدر اے آئی ایل نے شخصی آزادیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ سالیسٹر رانا ضیاء اسلم نے اوورسیز لائرز کو پاکستان میں رسائی اور کمیٹیوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی پر بات کی۔ سپریم کورٹ میں پاکستانی وکلاء کی نمائیندگی ضروری ہے۔
سالیسیٹر ہیبت خان ،رانا ستار ، خاتون وکیل سمن عمران، غلام عباس ، سالیسیٹر میاں الیاس ، رضوان ہاشمی ، ناصر باجوہ ، سالیسٹر عظیم ملک، بیرسٹر ارسلان ملک ، سمیت سامعین نے ملکی حالات اور وکلاء کی بابت براہ راست سوال و جواب میں حصہ لیا۔
وفد نے ڈاکٹر لیاقت ملک / بیرسٹر امجد ملک کے عزیزان سالیسٹر ندیم ملک اور نوجوان پائلٹ عبدالقادر کی رحلت پر فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی انکو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمایئں ۔ آمین








