اتوار, ستمبر 27, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سپین میں 87 سالہ خاتون کرایہ دار کی بے دخلی پر ہزاروں افراد کا احتجاج

ستمبر 27, 2026
سپین میں 87 سالہ خاتون کرایہ دار کی بے دخلی  پر ہزاروں افراد کا احتجاج

میڈرڈ۔27ستمبر (جانب منزل نیوز)سپین کے شہر میڈرڈ میں ر ہائش کے حوالے سے بحرانی کیفیت کے خلاف ہزاروں افراد نے پوئرتا ڈیل سول چوک میں احتجاج کیا اور کرایہ داروں کے تحفظ، دھوکہ دہی کے خلاف قوانین بنائے جانے اور متبادل رہائش دیے بغیر بے دخلی پر پابندی کا مطالبہ کیا۔ اردو نیوز کے مطابق احتجاج کا آغاز اس وقت ہوا جب 87 سالہ خاتون کو میڈرڈ میں واقع ان کے فلیٹ سے نکال دیا گیا جہاں وہ کئی دہائیوں سے رہائش پذیر تھیں۔

احتجاج میں شریک 55 سالہ نرس ڈورا گارشیا نے کہا ہے کہ ہم یہاں اس لیے موجود ہیں کیونکہ رہائش کا مسئلہ پورے معاشرے، ہر عمر اور طبقے کے لوگوں کو متاثر کر رہا ہے اور ہم اس صورت حال کے مزید متحمل نہیں ہو سکتے، رہائش ایک بنیادی حق ہے جو ہمیں میسر نہیں ۔ شہر کے پوش علاقے ریٹیرو میں سٹریچر پر گھر سے باہر لائی جانے والی 87 سالہ ماریکارمن اباسکل کو ایمبولینس میں منتقل کیا گیا تو اس وقت لوگوں نے ان کا استقبال کیا اور نعرے لگائے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ماریکارمن اباسکل کے والد نے یہ مکان 1956 میں کرائے پر لیا تھا اور والدین کی وفات کے بعد وہ خود بھی کرائے دار کے طور پر وہاں رہائش پذیر رہیں۔

میڈرڈ ٹیننٹس یونین جس نے احتجاج کا اہتمام کیا تھا، کا کہنا ہے کہ 2018 میں اس عمارت کو کسی اور مالک نے خرید لیا، ان کو اس موقع پر یہ فلیٹ خریدنے کا موقع دیا گیا تھا لیکن وہ اس کی قیمت ادا نہیں کر سکی تھیں۔ نئے مالک نے کرایہ 500 یورو سے بڑھا کر دو ہزار 650 یورو کر دیا تاہم بعدازں کم کر کے ایک ہزار 650 یوروکیا گیا ،تاہم یونین میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ ماریکارمن اباسکل اپنی پنشن کی رقم سے یہ رقم بھی ادا نہیں کر پا رہی تھیں۔ ان کو بے دخل کیے جانے کی قبل ازیں ہونے والی تین کوششوں کو عدالت نے روک دیا تھا، میڈیا کی جانب سے اس معاملے کی بھرپور کوریج کے بعد وہ خاتون سپین میں بڑھتے رہائشی بحران کی علامت بن گئیں۔

مظاہرے میں شریک 43 سالہ سکول ٹیچر سیمون دے لا ریوا کا کہنا تھا کہ یہ صورت حال انتہائی افسوسناک ہے، ہم کافی عرصے سے اس کا سامنا کر رہے ہیں، سرمایہ کاری فنڈز کے ذریعے گھر خریدے جا رہے ہیں اور وہ لوگوں کی پہنچ سے دور ہو رہے ہیں جن کو گھروں سے نکال دیا جاتا ہے ان میں بزرگ خاتون بھی شامل ہیں۔ یورپ کی چوتھی بڑی معیشت ہونے کے باوجود سپین میں لوگ رہائش خریدنے یا کرائے لینے کی استطاعت کھو رہے ہیں، آمدنی میں اتنا اضافہ نہیں ہوا جتنا رہائشی اخراجات میں ہوا ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

بیرسٹر امجد ملک کی دعوت پر پنجاب بار کونسل کے وفد کا برطانیہ کا دورہ

Next Post

جنوبی افریقہ : بار میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک

Related Posts

بیرونِ ملک ملازمت—پہلے تصدیق، پھر ادائیگی
اوورسیز پاکستانیز

بیرونِ ملک ملازمت—پہلے تصدیق، پھر ادائیگی

ستمبر 27, 2026
ایف آئی اے نرسز فراڈ کیس،2افراد مجرم قرار
پاکستان

ایف آئی اے نرسز فراڈ کیس،2افراد مجرم قرار

ستمبر 27, 2026
غیر ملکی ڈگری پروگرامزکے حوالے سے انتباہ، طلبہ کو داخلے سے پہلے تصدیق کی ہدایت
پاکستان

غیر ملکی ڈگری پروگرامزکے حوالے سے انتباہ، طلبہ کو داخلے سے پہلے تصدیق کی ہدایت

ستمبر 27, 2026
آئی سی سی آئی میں پاسپورٹ کاؤنٹر، اوورسیز فسیلیٹیشن ڈیسک کا قیام
تازہ ترین

آئی سی سی آئی میں پاسپورٹ کاؤنٹر، اوورسیز فسیلیٹیشن ڈیسک کا قیام

ستمبر 27, 2026

تازہ ترین

بیرونِ ملک ملازمت—پہلے تصدیق، پھر ادائیگی

بیرونِ ملک ملازمت—پہلے تصدیق، پھر ادائیگی

by Rana Irfan
ستمبر 27, 2026
0

بیرونِ ملک بہتر روزگار کی خواہش بالکل جائز ہے، لیکن جعلی جاب آفر، غیر قانونی ایجنٹ اور گمراہ کن اشتہارات...

ایف آئی اے نرسز فراڈ کیس،2افراد مجرم قرار

ایف آئی اے نرسز فراڈ کیس،2افراد مجرم قرار

by Rana Irfan
ستمبر 27, 2026
0

اسلام آباد(جانب منزل نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)اسلام آباد زون نے امیگریشن فراڈ کے ایک بڑے مقدمے میں...

غیر ملکی ڈگری پروگرامزکے حوالے سے انتباہ، طلبہ کو داخلے سے پہلے تصدیق کی ہدایت

غیر ملکی ڈگری پروگرامزکے حوالے سے انتباہ، طلبہ کو داخلے سے پہلے تصدیق کی ہدایت

by Rana Irfan
ستمبر 27, 2026
0

اسلام آباد(جانب منزل نیوز)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے ایسے طلبہ کے لیے انتباہ جاری کیا ہے جو پاکستانی اداروں...

آئی سی سی آئی میں پاسپورٹ کاؤنٹر، اوورسیز فسیلیٹیشن ڈیسک کا قیام

آئی سی سی آئی میں پاسپورٹ کاؤنٹر، اوورسیز فسیلیٹیشن ڈیسک کا قیام

by Rana Irfan
ستمبر 27, 2026
0

اسلام آباد(جانب منزل نیوز)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے اپنے اراکین کو مزید بہتر...

Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved