ابوظہبی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے ابوظہبی کے حکمران کی حیثیت سے ایک امیری فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت خالد بن محمد بن زاید آل نھیان کو ابوظہبی کا ولی عہد مقررکیا گیا ہے۔
خالد بن محمد کو ابوظہبی کا ولی عہد بننے پر تمام ریاستوں کے حکمرانوں اور ولی عہدوں نے مبارکباد دی ہے۔