ابوظہبی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے یو اے ای کی وفاقی سپریم کونسل کی منظوری سے نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر عزت مآب شیخ منصوربن زاید آل نھیان کو نائب صدر مقرر کردیا ہے۔
انہیں وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب محمد بن راشد المکتوم کے ساتھ متحدہ عرب امارات کا نائب صدر مقرر کرنے کی قراردادیں جاری کردی گئی ہیں۔