دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی کے معروف بزنس مین رانا وسیم جوکہ گزشتہ بیس سال سے گولڈ کے کاروبار سے وابستہ ہیں کو دبئی کا گولڈ ن ویزا ملا۔ انہوں نے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں خصوصی طور کیک کاٹا گیا جس پر گولڈن ویزا کی تصویر آویزاں کی گئی تھی۔
تقریب میں موجود بزنس کمیونٹی کی شخصیات عمران افضل چشتی،رانا فاخر،انصار خاں اور دیگر نے راناوسیم کو گولڈن ویزا کے حصول پر مبارکباد دی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر رانا وسیم عمران افضل اور انصار خاں نے جانب منزل سے خصوصی بات چیت کی۔
رانا وسیم کا کہنا تھا کہ گولڈن ویزا ملنے پر میں اللہ رب العزت کے بعد یواے ای کی حکومت کا شکر گزار ہوں۔ اماراتی حکومت سرمایہ کاروں کے لیے بے پناہ سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ صدر مملکت شیخ محمد بن زاید النہیان اور نائب صدر، وزیر اعظم اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کی پالیسیوں کی وجہ سے یواے ای خصوصاً دبئی اور ابوظہبی سرمایہ کاروں کی جنت بن گئے ہیں۔
عمران افضل چشتی کاکہنا تھا کہ اماراتی حکومت سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات مہیا کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔
انصار خان کا کہنا تھا کہ یواے ای میں تاجر دوست میں ماحول ہے۔ یہاں جو بھی کاروبار کرلیں وہ پھلتا پھولتا ہے کیونکہ تاجروں کے لیے سہولیات بھی بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بڑے سرمایہ کاروں اور پروفیشنلز ڈاکٹر،انجئیر ز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات کے حامل افراد کو گولڈن ویزا کے اجرا سے دل جیت لئے ہیں۔