شارجہ (جانب منزل نیوز) عدنان محسن یوزڈ کار ٹریڈنگ کے روح رواں عدنان محسن کا کہنا ہے ہمارے ہاں ہر قسم کی کمرشل گاڑیوں کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔ بسیں، کوسٹر، منی ٹرک (کینٹر) اور پک اپ گاڑیاں رعایتی قیمت پر فروخت کی جاتی ہیں۔ عدنان محسن یوزڈ کار ٹریڈنگ کا دفتر سوق الحراج میں واقع ہے۔ استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی فروخت ہو یا پھر خرید تمام صارفین کی اولین پسند عدنان محسن کمپنی ہی ہے۔
عدنان محسن کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں 17 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد مختلف کاروبار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی حکومت نے سرمایہ کاروں کو بے پناہ سہولیات دی ہوئی ہیں۔ شعبہ کوئی بھی آپ سرمایہ کاری کریں آپ کا بزنس پھلے پھولے گا کیونکہ حکومت نے تاجروں کو اتنی زیادہ سہولیات دی ہیں جو دنیا بھر میں کہیں نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار یواے ای کا رخ کر رہے ہیں۔