لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا وہ دو اسمبلیوں کو ملک کے لیے قربان کر رہے ہیں، اور جب وہ ایسا کریں گے تو 66 فیصد پاکستان الیکشن میں چلا جائے گا۔ حکمران اتحاد الیکشن کروانے سے خوف زدہ ہے۔
لاہور میں زمان پارک سے ویڈیو خطاب میں اُنھوں نے کہا کہ دونوں وزرائے اعلیٰ نے ان کا ساتھ دیا ہے اور اگلے جمعے کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے اور اس کے بعد انتخابات کی تیاری کریں گے۔
عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی مارچ سمیت دیگر جلسوں سے ان کی کوشش تھی کہ حکمرانوں کو الیکشن کروانے پر مجبور کیا جائے۔ اس وقت ہر رائے شماری سے واضح ہے کہ 70 فیصد عوام الیکشن چاہتے ہیں۔