دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی میں سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی سربراہی میں قائم اوورسیز پاکستانیوں کے فورم“گرینڈ اوورسیز کلب”نے 51 ویں اماراتی قومی دن کا جشن منایا۔ شرکا نے چودھری محمد سرور کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔
اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد یواے ای کی مدد کے مشکور ہیں۔ گرینڈ اوورسیز کلب نے بھی دو ارب روپے کی امداد متاثرین تک پہنچائی۔ ہماری تنظم کے تحت ایک لاکھ رضاکاروں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
صدر گرینڈ اوورسیز کلب امارات ملک منیر اعوان کا کہنا تھا کہ امارات کی تیزی سے کرتی تعمیر و ترقی پاکستانی عوام اور قیادت کیلئے مشعل راہ ہے،یو اے ای نے مشکل وقت میں دل کھول کر پاکستان کی مدد کی، پاکستانی حکمران طبقے کو امارات کی دن دوگنی رات چوگنی ترقی سے سبق لینا چاہیے۔