اتوار, نومبر 15, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بی ایم ڈبلیو کی 7 لاکھ سے زائد گاڑیوں میں آتشزدگی کا خدشہ، امریکا میں بڑا حفاظتی الرٹ جاری

نومبر 15, 2026
بی ایم ڈبلیو کی 7 لاکھ سے زائد گاڑیوں میں آتشزدگی کا خدشہ، امریکا میں بڑا حفاظتی الرٹ جاری

واشنگٹن (جانب منزل نیوز) جرمن آٹو موبائل کمپنی بی ایم ڈبلیو کی تقریباً 7 لاکھ 21 ہزار گاڑیاں ممکنہ آتشزدگی کے خطرے کے باعث امریکا میں واپس منگوائی جا رہی ہیں۔ امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (NHTSA) کے مطابق متاثرہ گاڑیوں میں ایک تکنیکی خرابی سامنے آئی ہے، جس کے باعث گاڑی کھڑی ہونے اور انجن بند ہونے کے باوجود آگ لگ سکتی ہے۔
حکام کے مطابق 2012 سے 2018 کے ماڈلز کی مجموعی طور پر 720,796 گاڑیوں میں واٹر پمپ کے الیکٹرک کنیکٹر کی سیلنگ ناقص ہونے کا مسئلہ سامنے آیا ہے۔ اس خرابی کے باعث پانی یا نمی کنیکٹر میں داخل ہوسکتی ہے، جس سے شارٹ سرکٹ اور آتشزدگی کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔
متاثرہ گاڑیاں 2024 میں بھی اسی نوعیت کی خرابی کے باعث واپس منگوائی گئی تھیں، تاہم مرمت کے بعد بھی آگ لگنے کے 10 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق اب تک کسی حادثے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بی ایم ڈبلیو نے خرابی کا مستقل حل تیار کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ اس دوران مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑیاں عمارتوں، گھروں اور دیگر تعمیرات سے دور کھلی جگہ پر پارک کریں۔
کمپنی دسمبر میں متاثرہ مالکان کو نوٹس جاری کرے گی، جبکہ 25 دسمبر سے گاڑیوں کے شناختی نمبر (VIN) کے ذریعے ریکال کی تفصیلات چیک کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
اگرچہ یہ ریکال امریکا میں موجود گاڑیوں تک محدود ہے، تاہم پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مالکان کو بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی گاڑی کا ماڈل اور شناختی نمبر چیک کروانے کے لیے بی ایم ڈبلیو کے مجاز ڈیلر سے رابطہ کریں۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

چین کا فضائی ٹیکنالوجی میں نیا سنگِ میل، پہلا الیکٹرک مسافر طیارہ فضا میں کامیابی سے اڑ گیا

Next Post

اینویڈیا کی قیادت میں واپسی کی بازگشت، ایلون مسک جینسن ہوانگ کی حمایت میں میدان میں آگئے

Related Posts

چند دنوں میں ہرا بھرا جنگل سرخ کیسے ہوگیا؟ چرنوبل کی خوفناک داستان
تازہ ترین

چند دنوں میں ہرا بھرا جنگل سرخ کیسے ہوگیا؟ چرنوبل کی خوفناک داستان

نومبر 15, 2026
نوکری نہ ملی تو تین ڈاکٹر بہنوں نے اپنی فارمیسی کھول لی، رحیم یار خان کی بیٹیوں نے خودمختاری کی نئی مثال قائم کردی
پاکستان

نوکری نہ ملی تو تین ڈاکٹر بہنوں نے اپنی فارمیسی کھول لی، رحیم یار خان کی بیٹیوں نے خودمختاری کی نئی مثال قائم کردی

نومبر 15, 2026
اسلام آباد کا انتظامی نقشہ بدلنے کی تیاری، میئر شہر کا سربراہ ہوگا، حدود ہری پور اور مری تک بڑھانے کی تجویز
پاکستان

اسلام آباد کا انتظامی نقشہ بدلنے کی تیاری، میئر شہر کا سربراہ ہوگا، حدود ہری پور اور مری تک بڑھانے کی تجویز

نومبر 15, 2026
پنجاب حکومت کے طیارے کی دیکھ بھال پاک فضائیہ کے سپرد، عظمیٰ بخاری نے فیصلے کی وضاحت کردی
پاکستان

پنجاب حکومت کے طیارے کی دیکھ بھال پاک فضائیہ کے سپرد، عظمیٰ بخاری نے فیصلے کی وضاحت کردی

نومبر 15, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved