لاہور (جانب منزل نیوز) پنجاب حکومت کے طیارے کی دیکھ بھال پاک فضائیہ کے حوالے کرنے کے معاملے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا اہم بیان سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صوبائی حکومت کے طیارے کی دیکھ بھال پاک فضائیہ کے سپرد کرنا ایک معمول کا انتظامی فیصلہ ہے، اسے غیر معمولی اقدام کے طور پر پیش کرنا درست نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ پہلے ہی وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام کے زیر استعمال طیاروں کی دیکھ بھال کی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب حکومت کے طیارے کی مینٹیننس بھی اسی انتظامی طریقہ کار کے تحت پاک فضائیہ کے سپرد کی گئی ہے۔





