سان فرانسسکو (جانب منزل نیوز) ٹیکنالوجی کی عالمی دنیا میں اینویڈیا کی قیادت سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ ایلون مسک نے سابق سی ای او جینسن ہوانگ کو دوبارہ کمپنی کی سربراہی سونپنے کے مطالبے کی حمایت کا عندیہ دے دیا ہے۔ مسک کے مطابق وہ اس مقصد کے لیے پیش کی جانے والی پٹیشن پر دستخط کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق مبینہ چینی جاسوسی اسکینڈل کے بعد جینسن ہوانگ نے 12 نومبر کو عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سابق سربراہ ٹم کُک کو اینویڈیا کے نئے سی ای او کے طور پر تجویز کیا تھا۔
دوسری جانب اسکینڈل کے بعد جینسن ہوانگ کی دولت میں بھی نمایاں کمی رپورٹ کی گئی ہے۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 162 ارب ڈالر سے کم ہوکر تقریباً 142 ارب ڈالر رہ گئی ہے، یعنی مجموعی طور پر 20 ارب ڈالر کی کمی سامنے آئی ہے۔
ایلون مسک کے تازہ بیان نے اینویڈیا کی مستقبل کی قیادت اور جینسن ہوانگ کی ممکنہ واپسی سے متعلق بحث کو ایک بار پھر موضوعِ گفتگو بنا دیا ہے۔





