پیر, نومبر 16, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

مکہ مکرمہ پر 7 اور مدینہ منورہ پر 4 حملوں کی کوششیں انتہائی تشویشناک ہیں، سعودی دفاعی افواج نے خطرات ناکام بنا کر قابلِ تحسین کردار ادا کیا، مولانا طاہر اشرفی

نومبر 15, 2026
مکہ مکرمہ پر 7 اور مدینہ منورہ پر 4 حملوں کی کوششیں انتہائی تشویشناک ہیں، سعودی دفاعی افواج نے خطرات ناکام بنا کر قابلِ تحسین کردار ادا کیا، مولانا طاہر اشرفی

لاہور (جانب منزل نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے حرمین شریفین پر حوثی باغیوں کے حملوں کی کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ پر سات اور مدینہ منورہ پر چار حملوں کی کوششیں کی جا چکی ہیں، جو پوری امت مسلمہ کے لیے انتہائی تشویشناک ہیں۔
اپنے ویڈیو بیان میں مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ حرمین شریفین کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوششیں کسی صورت قابل قبول نہیں۔ سعودی دفاعی افواج کی جانب سے ان حملوں کو ناکام بنانے پر اطمینان ہے اور سعودی فورسز خراج تحسین کی مستحق ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ حملوں میں دو بیلسٹک میزائل، تین کروز میزائل اور چار ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوششیں بھی انتہائی تشویشناک ہیں۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کا تحفظ پوری امت مسلمہ کے ایمان اور عقیدے کا معاملہ ہے، اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ حرمین شریفین کا تحفظ امت مسلمہ کی سرخ لکیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام حوثیوں کو دہشت گرد اور باغی تنظیم سمجھتے ہیں، جو یمن کی حکومت و عوام اور سعودی عرب کے خلاف حملہ آور ہیں۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

کرشنگ سیزن شروع نہ ہونے سے کسانوں کی مشکلات بڑھ گئیں، شوگر مل مالکان قانون سے بالاتر کیوں، خالد حسین باٹھ

Next Post

دبئی کے ’ہوپ میکرز ایوارڈ‘ کے لیے 3 ہفتوں میں 21 ہزار سے زائد نامزدگیاں، فاتح کے لیے 10 لاکھ درہم کا انعام

Related Posts

چند دنوں میں ہرا بھرا جنگل سرخ کیسے ہوگیا؟ چرنوبل کی خوفناک داستان
تازہ ترین

چند دنوں میں ہرا بھرا جنگل سرخ کیسے ہوگیا؟ چرنوبل کی خوفناک داستان

نومبر 15, 2026
نوکری نہ ملی تو تین ڈاکٹر بہنوں نے اپنی فارمیسی کھول لی، رحیم یار خان کی بیٹیوں نے خودمختاری کی نئی مثال قائم کردی
پاکستان

نوکری نہ ملی تو تین ڈاکٹر بہنوں نے اپنی فارمیسی کھول لی، رحیم یار خان کی بیٹیوں نے خودمختاری کی نئی مثال قائم کردی

نومبر 15, 2026
اسلام آباد کا انتظامی نقشہ بدلنے کی تیاری، میئر شہر کا سربراہ ہوگا، حدود ہری پور اور مری تک بڑھانے کی تجویز
پاکستان

اسلام آباد کا انتظامی نقشہ بدلنے کی تیاری، میئر شہر کا سربراہ ہوگا، حدود ہری پور اور مری تک بڑھانے کی تجویز

نومبر 15, 2026
پنجاب حکومت کے طیارے کی دیکھ بھال پاک فضائیہ کے سپرد، عظمیٰ بخاری نے فیصلے کی وضاحت کردی
پاکستان

پنجاب حکومت کے طیارے کی دیکھ بھال پاک فضائیہ کے سپرد، عظمیٰ بخاری نے فیصلے کی وضاحت کردی

نومبر 15, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved