پیر, نومبر 16, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

جماعت اسلامی پنجاب میں بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گی، 29 نومبر کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کریں گے، حکومت روکنے کی کوشش نہ کرے،حافظ نعیم الرحمن

نومبر 15, 2026
جماعت اسلامی پنجاب میں بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گی، 29 نومبر کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کریں گے، حکومت روکنے کی کوشش نہ کرے،حافظ نعیم الرحمن

لاہور (جانب منزل نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب کی آبادی پاکستان کی مجموعی آبادی کے نصف سے زیادہ ہے، اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔ عدل و انصاف پر مبنی نظام کا قیام ہماری ذمہ داری ہے۔

لاہور میں کل پنجاب اجتماعِ ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب میں جو سیاسی قوت خود کو منوا لیتی ہے، ملک بھر میں اسی کی سیاست چلتی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ جماعت اسلامی پنجاب میں ایک بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئے، بہت جلد جماعت اسلامی ملک بھر میں بڑی پارلیمانی قوت بنے گی۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سیاسی، سماجی اور معاشی نظام چند ہاتھوں میں یرغمال ہے، طاقتور عناصر انتخابی نظام میں انجینئرنگ کرتے ہیں، کبھی آر ٹی ایس بٹھایا جاتا ہے تو کبھی فارم 47 کے ذریعے عوام پر فیصلے مسلط کیے جاتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی لڑائی عوام کے لیے نہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لیے ہوتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گزشتہ 80 برس سے اسٹیبلشمنٹ کے سائے تلے مختلف جماعتیں قوم پر مسلط کی جا رہی ہیں، جاگیرداری، سرمایہ داری اور سیاسی کلچر نے نظام کو جکڑ رکھا ہے۔ ملک میں عدل و انصاف کا نظام دکھائی نہیں دیتا، نظام کی تبدیلی اور رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لیے جماعت اسلامی کو آگے آنا ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے آئندہ سیاسی سرگرمیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 29 نومبر کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ عام ہوگا، حکومت اسے روکنے کی کوشش نہ کرے۔ 29 نومبر سے قبل بھرپور عوامی مہم چلائی جائے گی، جبکہ 5 دسمبر کو پشاور اور 20 دسمبر کو کراچی میں بھی بڑے جلسے منعقد کیے جائیں گے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

الشارقة بین الاقوامی کتاب میلے میں ننھے ذہنوں کی بڑی تخلیقی، موسیقی کے آلات کو رنگوں سے سجانے اور روبوٹس کو حرکت دینے کے دلچسپ تجربات

Next Post

کرشنگ سیزن شروع نہ ہونے سے کسانوں کی مشکلات بڑھ گئیں، شوگر مل مالکان قانون سے بالاتر کیوں، خالد حسین باٹھ

Related Posts

چند دنوں میں ہرا بھرا جنگل سرخ کیسے ہوگیا؟ چرنوبل کی خوفناک داستان
تازہ ترین

چند دنوں میں ہرا بھرا جنگل سرخ کیسے ہوگیا؟ چرنوبل کی خوفناک داستان

نومبر 15, 2026
نوکری نہ ملی تو تین ڈاکٹر بہنوں نے اپنی فارمیسی کھول لی، رحیم یار خان کی بیٹیوں نے خودمختاری کی نئی مثال قائم کردی
پاکستان

نوکری نہ ملی تو تین ڈاکٹر بہنوں نے اپنی فارمیسی کھول لی، رحیم یار خان کی بیٹیوں نے خودمختاری کی نئی مثال قائم کردی

نومبر 15, 2026
اسلام آباد کا انتظامی نقشہ بدلنے کی تیاری، میئر شہر کا سربراہ ہوگا، حدود ہری پور اور مری تک بڑھانے کی تجویز
پاکستان

اسلام آباد کا انتظامی نقشہ بدلنے کی تیاری، میئر شہر کا سربراہ ہوگا، حدود ہری پور اور مری تک بڑھانے کی تجویز

نومبر 15, 2026
پنجاب حکومت کے طیارے کی دیکھ بھال پاک فضائیہ کے سپرد، عظمیٰ بخاری نے فیصلے کی وضاحت کردی
پاکستان

پنجاب حکومت کے طیارے کی دیکھ بھال پاک فضائیہ کے سپرد، عظمیٰ بخاری نے فیصلے کی وضاحت کردی

نومبر 15, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved