شارجہ (جانب منزل نیوز) الشارقة بین الاقوامی کتاب میلے کے 45ویں ایڈیشن میں منعقد ہونے والی دلچسپ ورکشاپس بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں، فنی مہارتوں اور سیکھنے کے شوق کو فروغ دے رہی ہیں۔ شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کے 45ویں ایڈیشن میں بچوں کے لیے منعقدہ منفرد اور دلچسپ ورکشاپس توجہ کا مرکز بن گئیں،
ورکشاپس میں بچوں نے موسیقی کے آلات کو مختلف رنگوں سے سجا کر فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کیا، جبکہ روبوٹس کو حرکت دینے کے عملی تجربات کے ذریعے روبوٹکس کی دلچسپ دنیا سے بھی روشناس ہوئے۔
ان سرگرمیوں نے بچوں کو کھیل ہی کھیل میں سیکھنے، نئے تجربات کرنے اور اپنی تخیل کو حقیقت کا روپ دینے کا موقع فراہم کیا۔ موسیقی، آرٹ اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج بچوں میں تخلیقی سوچ، جدت اور سائنسی تجسس کو فروغ دینے کا ذریعہ بن رہا ہے۔
شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کی یہ سرگرمیاں نئی نسل کو علم، فن اور ٹیکنالوجی سے جوڑنے کے ساتھ ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔





