سان فرانسسکو( جانب منزل نیوز) دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اینوڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ کا کئی دہائیوں پر محیط قیادت کا سفر غیر متوقع موڑ پر پہنچ گیا۔ مبینہ ذاتی تعلقات کے اسکینڈل اور کمپنی بورڈ کی تحقیقات کے بعد انہوں نے 12 نومبر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق جینسن ہوانگ نے ابتدا میں الزامات کی تردید کی، تاہم بعد ازاں کمپنی کے قانونی سربراہ سے ملاقات میں اعتراف کیا۔ 8 نومبر کو ملازمین کو بھیجی گئی ای میل میں انہوں نے اپنے خاندان سے معذرت کی اور تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
رپورٹ کے مطابق معاملہ اس وقت مزید سنگین ہوگیا جب ان کے مبینہ دوسرے تعلقات سے متعلق خبریں بھی سامنے آئیں۔ کمپنی کے بورڈ نے تحقیقات کا فیصلہ کیا اور 11 نومبر کے اجلاس کے بعد ہوانگ کے استعفے کی راہ ہموار ہوئی۔
جینسن ہوانگ نے اپنی قیادت میں اینوڈیا کو مصنوعی ذہانت کی چپس بنانے والی دنیا کی نمایاں کمپنیوں میں تبدیل کیا۔ ان کی علیحدگی کے بعد کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر کولیٹ کریس کو عبوری سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔
اب ٹیکنالوجی کی دنیا کی نظریں اس بات پر ہیں کہ جینسن ہوانگ کے بعد اینوڈیا کی قیادت کون سنبھالے گا اور اے آئی انڈسٹری کا مستقبل کیا رخ اختیار کرے گا۔





