ہفتہ, نومبر 14, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

فجیرہ میں 2.5 ارب درہم کی سرمایہ کاری، یو اے ای نے عالمی تجارت کے لیے نئے سمندری دروازے کھولنے کی تیاری کرلی

نومبر 12, 2026
فجیرہ میں 2.5 ارب درہم کی سرمایہ کاری، یو اے ای نے عالمی تجارت کے لیے نئے سمندری دروازے کھولنے کی تیاری کرلی

دبئی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات نے عالمی تجارتی نقشے پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا، ڈی پی ورلڈ نے فجیرہ میں 2.5 ارب درہم کے دو جدید بندرگاہی منصوبوں کی تعمیر تیز کردی، جن سے ملک کی کنٹینر ہینڈلنگ صلاحیت تقریباً 2 کروڑ 20 لاکھ ٹی ای یو تک پہنچ جائے گی۔
عالمی تجارت، بحری ترسیل اور لاجسٹکس کے شعبے میں متحدہ عرب امارات کی پیش قدمی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ دبئی کی معروف کمپنی ڈی پی ورلڈ نے فجیرہ میں دو بڑے بندرگاہی ٹرمینلز کی تکمیل کا شیڈول پہلے سے تیز کردیا ہے۔ منصوبے کے تحت آئندہ 18 سے 24 ماہ میں مرحلہ وار آپریشن شروع ہونے کی توقع ہے، جبکہ اس سے پہلے مدت 24 سے 30 ماہ مقرر تھی۔
یہ توسیع آبنائے ہرمز کے علاوہ متبادل تجارتی راستوں کو فعال بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، تاکہ عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باوجود درآمدات اور برآمدات کا تسلسل برقرار رکھا جاسکے۔
ڈی پی ورلڈ کے مطابق مارچ سے اکتوبر 2026 کے دوران مشرقی ساحلی بندرگاہوں سے ایک ملین سے زائد کنٹینرز ٹرکوں اور ریل کے ذریعے جبل علی اور متحدہ عرب امارات کی مقامی منڈیوں تک پہنچائے گئے۔ اس وقت ان زمینی راہداریوں کے ذریعے روزانہ تقریباً 3 ہزار 500 کنٹینرز منتقل کیے جارہے ہیں۔
کمپنی نے 3 ہزار سے زائد گاڑیوں پر مشتمل ٹرکنگ نیٹ ورک بھی قائم کیا ہے، جبکہ عمان کے صحار اور دقم اور سعودی عرب کے جدہ کے ذریعے تجارتی رابطوں کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔
منصوبے کے تحت الروغیلات (Al Rugaylat) ٹرمینل سالانہ 25 لاکھ کنٹینرز، 17 لاکھ ٹن عمومی کارگو اور ایک لاکھ 90 ہزار گاڑیوں کی ہینڈلنگ کرسکے گا۔ دوسری جانب دبہ (Dibba) جنرل کارگو ٹرمینل سالانہ 36 لاکھ ٹن تک سامان کی ترسیل کی سہولت فراہم کرے گا۔
دونوں ٹرمینلز مکمل فعال ہونے کے بعد ڈی پی ورلڈ کی یو اے ای میں مجموعی کنٹینر ہینڈلنگ صلاحیت 1 کروڑ 94 لاکھ سے بڑھ کر تقریباً 2 کروڑ 20 لاکھ ٹی ای یو ہوجائے گی۔ الروغیلات ٹرمینل جدید ترین بڑے کنٹینر بردار بحری جہازوں کو بھی سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔
ڈی پی ورلڈ کے مطابق دبئی کے تجارتی مرکز جافزا میں 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران ایک ارب درہم سے زیادہ نئی سرمایہ کاری ہوئی، جبکہ وہاں مجموعی کاروباری جگہ کا استعمال 90 فیصد سے زائد رہا۔ جافزا میں 12 ہزار سے زیادہ کمپنیاں سرگرم ہیں۔
کمپنی کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جدہ اور عمان میں بھی لاجسٹکس منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ڈی پی ورلڈ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں سرحد پار نقل و حمل، کسٹمز معلومات کے تبادلے اور متبادل تجارتی راہداریوں کو مزید تیز اور مربوط بنایا جائے گا۔
فجیرہ کے نئے بندرگاہی منصوبے نہ صرف یو اے ای کی تجارتی گنجائش میں اضافہ کریں گے بلکہ روزگار کے نئے مواقع، سرمایہ کاری اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

صحت محفوظ تو مستقبل محفوظ؛ یو اے ای وزیر صحت احمد علی الصایغ کا جدید طبی نظام مضبوط بنانے کا عزم

Next Post

ابوظہبی میں ایپل کا جدید ڈیجیٹل تجربہ متعارف، آئی اسٹائل اسٹور کی شاندار توسیع

Related Posts

معروف بزنس مین خاور حسین اور عامر حسن کی ملاقات، پاکستان بزنس کونسل شارجہ کی نئی قیادت کا خیر مقدم
تازہ ترین

معروف بزنس مین خاور حسین اور عامر حسن کی ملاقات، پاکستان بزنس کونسل شارجہ کی نئی قیادت کا خیر مقدم

نومبر 13, 2026
پنجابی کھانوں کی خوشبو اور روایتی ذائقوں نے شارجہ بک فیئر میں رنگ جما دیے، شیف دیپنا آنند کی خصوصی نشست
تازہ ترین

پنجابی کھانوں کی خوشبو اور روایتی ذائقوں نے شارجہ بک فیئر میں رنگ جما دیے، شیف دیپنا آنند کی خصوصی نشست

نومبر 13, 2026
مستقبل کی ٹیکنالوجی یا صدیوں پرانا انسانی تخیل؟ الشارقة بک فیئر میں منفرد نشست
تازہ ترین

مستقبل کی ٹیکنالوجی یا صدیوں پرانا انسانی تخیل؟ الشارقة بک فیئر میں منفرد نشست

نومبر 13, 2026
اماراتی اور آسٹرین فنکار ایک چھت تلے جمع، فن کے ذریعے اتحاد کا منفرد پیغام
تازہ ترین

اماراتی اور آسٹرین فنکار ایک چھت تلے جمع، فن کے ذریعے اتحاد کا منفرد پیغام

نومبر 13, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved