دبئی (جانب منزل نیوز) پامہ ڈیولپمنٹ نے پُرتعیش رہائش کے نئے معیار متعارف کرا دیے، دو بلند رہائشی ٹاورز میں جدید اپارٹمنٹس، شاندار سوئمنگ پولز، فٹنس سینٹرز اور خصوصی ویلنیس زونز منصوبے کا حصہ ہوں گے۔
دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں ایک اور نمایاں پیش رفت سامنے آگئی۔ پامہ ڈیولپمنٹ نے جمیرا آئی لینڈز میں اپنے 5 ارب درہم مالیت کے میگا رہائشی منصوبے سرینیا ڈسٹرکٹ کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔ نئے مرحلے میں دو جدید رہائشی ٹاورز ایسٹ ریزیڈنس 2 اور ایسٹ ریزیڈنس 3 متعارف کرائے گئے ہیں، جو پُرتعیش طرزِ زندگی کے خواہش مند افراد کے لیے نئی رہائشی سہولتیں فراہم کریں گے۔
25 منزلہ ایسٹ ریزیڈنس 2 میں دو، تین اور چار بیڈ روم کے کشادہ اپارٹمنٹس پیش کیے جائیں گے، جن کا رقبہ 1,316 سے 5,364 اسکوائر فٹ تک ہوگا۔ دوسری جانب 23 منزلہ ایسٹ ریزیڈنس 3 میں ایک اور دو بیڈ روم کے جدید اپارٹمنٹس شامل ہیں، جن کا رقبہ 875 سے 1,605 اسکوائر فٹ تک رکھا گیا ہے۔
سرینیا ڈسٹرکٹ صرف رہائشی عمارتوں کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک مکمل جدید لائف اسٹائل کمیونٹی کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ 6 لاکھ اسکوائر فٹ سے زائد اراضی پر پھیلے اس منصوبے کا مجموعی تعمیراتی رقبہ 35 لاکھ اسکوائر فٹ ہوگا، جس میں چھ رہائشی ٹاورز، چار منزلہ خصوصی کلب ہاؤس اور صحت و تندرستی کے چھ جدید زونز شامل ہوں گے۔
رہائشیوں کے لیے جدید فٹنس سوئٹس، انڈور اور آؤٹ ڈور سوئمنگ پولز، کھیلوں کی سہولیات، فیملی تفریحی مقامات اور پرسکون ماحول میں آرام کے خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں گے۔
پامہ ڈیولپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو کریم دربس کے مطابق جمیرا آئی لینڈز میں معیاری اپارٹمنٹس کی دستیابی محدود ہے، سرینیا ڈسٹرکٹ اس کمی کو پورا کرنے کے ساتھ رہائشیوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرے گا۔
منصوبے کا آرکیٹیکچرل ڈیزائن جاپان کی معروف فرم نیکن سیکئی نے تیار کیا ہے، جبکہ گاڈون آسٹن جانسن نے ڈیزائن آرکیٹیکٹ کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
کمپنی کے مطابق پہلے مرحلے میں ویسٹ ریزیڈنس کی بنیادوں کا کام مکمل ہوچکا ہے اور مرکزی تعمیراتی سرگرمیاں شروع ہیں، جبکہ دوسرے مرحلے میں بھی پائلنگ اور تعمیراتی کام جاری ہے۔





