ہفتہ, نومبر 14, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان کے معدنی خزانوں پر عالمی سرمایہ کاروں کی نظریں، بلوچستان میں سونے اور تانبے کی تلاش کا بڑا معاہدہ

نومبر 12, 2026
پاکستان کے معدنی خزانوں پر عالمی سرمایہ کاروں کی نظریں، بلوچستان میں سونے اور تانبے کی تلاش کا بڑا معاہدہ

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) چاغی کے پہاڑوں میں چھپے معدنی خزانوں کی تلاش کے لیے عالمی کمپنیوں کی پیش قدمی، آئیون ہو مائنز اور ماڑی منرلز نے ہاتھ ملا لیا، پاکستان کے منرل سیکٹر میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن ہوگئے۔
پاکستان کے معدنی شعبے میں عالمی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر عالمی مائننگ اور سرمایہ کاری کمپنیوں کے اعلیٰ حکام نے پاکستان کے معدنی وسائل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
فورم کے دوران سب سے اہم پیش رفت آئیون ہو مائنز اور ماڑی منرلز کے درمیان معاہدے کی صورت میں سامنے آئی، جس کے تحت بلوچستان کے ضلع چاغی میں سونے اور تانبے کے ذخائر کی تلاش کی جائے گی۔ دونوں کمپنیاں علاقے کے معدنی وسائل کی استعداد اور معاشی امکانات کا جائزہ لیں گی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر سے بیرک کارپوریشن کے چیئرمین جان تھورنٹن اور کمپنی کی سینئر قیادت نے بھی ملاقات کی۔ جان تھورنٹن نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنا ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتا ہے۔
برطانیہ کی مائننگ اور انجینئرنگ کمپنی وئیر کے چیف ایگزیکٹو اینڈریو نیلسن نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات میں دلچسپی ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی ریکوڈک کے ساتھ پاکستان کے دیگر معدنی منصوبوں میں بھی اپنی شمولیت بڑھانا چاہتی ہے۔
عالمی تجارتی کمپنی ٹریفگورا نے پاکستان کے زنک اور بیرائٹ منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی، جبکہ ایل پی جی، بانڈڈ اسٹوریج اور ریفائنری کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کا عندیہ دیا۔
وفاقی وزیر پٹرولیم کی ترکیہ کی کمپنی چالک ہولڈنگ کے چیف ایگزیکٹو مصطفیٰ آکسوئے اور آئیون ہو مائنز کے وفد سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ آئیون ہو مائنز کے وفد کی قیادت رابرٹ فریڈلینڈ نے کی۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے جوڑنے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ عالمی کمپنیوں کی دلچسپی پاکستان کے وسیع معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے بڑھتے امکانات کی عکاسی کرتی ہے۔
چاغی میں سونے اور تانبے کی تلاش کا نیا معاہدہ، ریکوڈک سمیت دیگر منصوبوں میں عالمی کمپنیوں کی دلچسپی اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پاکستان کے معدنی شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہیں۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

یو اے ای میں بچوں کی سفری حفاظت کے لیے نئے قوانین کا اعلان

Next Post

دبئی میں 5 ارب درہم کا لگژری منصوبہ، جمیرا آئی لینڈز میں سرینیا ڈسٹرکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز

Related Posts

معروف بزنس مین خاور حسین اور عامر حسن کی ملاقات، پاکستان بزنس کونسل شارجہ کی نئی قیادت کا خیر مقدم
تازہ ترین

معروف بزنس مین خاور حسین اور عامر حسن کی ملاقات، پاکستان بزنس کونسل شارجہ کی نئی قیادت کا خیر مقدم

نومبر 13, 2026
پنجابی کھانوں کی خوشبو اور روایتی ذائقوں نے شارجہ بک فیئر میں رنگ جما دیے، شیف دیپنا آنند کی خصوصی نشست
تازہ ترین

پنجابی کھانوں کی خوشبو اور روایتی ذائقوں نے شارجہ بک فیئر میں رنگ جما دیے، شیف دیپنا آنند کی خصوصی نشست

نومبر 13, 2026
مستقبل کی ٹیکنالوجی یا صدیوں پرانا انسانی تخیل؟ الشارقة بک فیئر میں منفرد نشست
تازہ ترین

مستقبل کی ٹیکنالوجی یا صدیوں پرانا انسانی تخیل؟ الشارقة بک فیئر میں منفرد نشست

نومبر 13, 2026
اماراتی اور آسٹرین فنکار ایک چھت تلے جمع، فن کے ذریعے اتحاد کا منفرد پیغام
تازہ ترین

اماراتی اور آسٹرین فنکار ایک چھت تلے جمع، فن کے ذریعے اتحاد کا منفرد پیغام

نومبر 13, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved