اسلام آباد (جانب منزل نیوز) ایف آئی اے نے برطانیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم سید ماجد حسین کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 330/2026 درج ہے۔ شکایت کنندہ کے مطابق ملزم نے اپنے بھتیجے نعمان علی کو برطانیہ میں بطور میسن (Mason) ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 34 ہزار پاؤنڈ اور 4 لاکھ 65 ہزار روپے وصول کیے۔





