ہفتہ, اکتوبر 31, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سری لنکا کو تاریخی شکست ، پاکستان نے سہ ملکی سیریز جیت لی

اکتوبر 31, 2026
سری لنکا کو تاریخی شکست ، پاکستان نے سہ ملکی سیریز جیت لی

لاہور (جانب منزل نیوز) پاکستان نے فائنل میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین ملکی سیریز جیت لی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کےلیے 326 رنز کا ہدف سیٹ کیا، جو میزبان ٹیم نے 48 اعشاریہ 2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرلی۔

گرین شرٹس کی طرف سے فخر زمان نے 99 گیندوں پر 127رنز کی شاندار باری کھیلی اور میچ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی۔

انہوں نے تیسری وکٹ پر سعد بیگ کے ہمراہ 149 رنز کی شراکت قائم کی، سعد بیگ 75 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔

فخر زمان نے چوتھی وکٹ پر سلمان علی آغاکے ساتھ مل کر 57 رنز کی پارٹنرشپ بنائی، وہ 220 کے مجموعی اسکور پر بولڈ ہوگئے۔

سلمان علی آغا تھوڑی دیر بعد ہی 17 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس مشکل مرحلے پر عرفات منہاس اور حسن نواز نے 94 رنز کی شراکت قائم کی میچ فتح کے قریب کردیا۔

عرفات منہاس 31 گیندوں پر 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے تو اُن کے پیچھے آنے والے فہیم اشرف بغیر کوئی رنز بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

دبئی آنے والے مسافروں کے لیے اہم ہدایت، سگریٹ اور تمباکو کی ڈیوٹی فری حد مقرر

Related Posts

دبئی آنے والے مسافروں کے لیے اہم ہدایت، سگریٹ اور تمباکو کی ڈیوٹی فری حد مقرر
تازہ ترین

دبئی آنے والے مسافروں کے لیے اہم ہدایت، سگریٹ اور تمباکو کی ڈیوٹی فری حد مقرر

اکتوبر 31, 2026
ایس ای سی پی نے 39 ہزار کمپنیوں کو غیر فعال قرار دے دیا
پاکستان

ایس ای سی پی نے 39 ہزار کمپنیوں کو غیر فعال قرار دے دیا

اکتوبر 31, 2026
مصر میں المناک ٹریفک حادثہ، 10 افراد جاں بحق، 24 زخمی
تازہ ترین

مصر میں المناک ٹریفک حادثہ، 10 افراد جاں بحق، 24 زخمی

اکتوبر 31, 2026
جعلی ٹریول ایجنسی کے ذریعے ویزا اور ایئر ٹکٹ کے فراڈ میں ملوث 4 ملزم گرفتار
پاکستان

جعلی ٹریول ایجنسی کے ذریعے ویزا اور ایئر ٹکٹ کے فراڈ میں ملوث 4 ملزم گرفتار

اکتوبر 31, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved