اسلام آباد (جانب منزل نیوز)پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 276 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 73 روپے 74 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 733 روپے 32 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 718 روپے 80 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 897 روپے 81 پیسے اور قطری ریال کی قدر 75 روپے 92 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے ریکارڈ کی گئی۔





