ہفتہ, اکتوبر 31, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دبئی آنے والے مسافروں کے لیے اہم ہدایت، سگریٹ اور تمباکو کی ڈیوٹی فری حد مقرر

اکتوبر 31, 2026
دبئی آنے والے مسافروں کے لیے اہم ہدایت، سگریٹ اور تمباکو کی ڈیوٹی فری حد مقرر

دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی کسٹمز نے متحدہ عرب امارات آنے والے مسافروں کے لیے سگریٹ اور تمباکو کی ڈیوٹی فری مقدار سے متعلق اہم ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ نئے قواعد کے مطابق 18 سال یا اس سے زائد عمر کے مسافر بغیر کسٹم ڈیوٹی 400 سگریٹ، 50 سگار یا 500 گرام تمباکو اپنے ہمراہ دبئی لاسکتے ہیں۔

دبئی کسٹمز کے مطابق مقررہ حد سے زیادہ سگریٹ یا تمباکو لانے کی صورت میں اضافی مقدار پر متعلقہ کسٹم ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔ یہ سہولت صرف ذاتی استعمال کے لیے ہے اور تجارتی مقاصد کے لیے سامان لانے والے مسافر اس رعایت کے اہل نہیں ہوں گے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ بار بار تجارتی مقدار میں سامان لے کر سفر کرنے والوں اور متعلقہ ٹرانسپورٹ کے عملے پر بھی ڈیوٹی فری رعایت لاگو نہیں ہوگی۔

دبئی کسٹمز نے مسافروں کو ممنوعہ اشیا کے حوالے سے بھی خبردار کیا ہے۔ ممنوعہ اشیا میں منشیات، جوئے کا سامان، جعلی کرنسی، ہاتھی دانت، گینڈے کے سینگ اور گھریلو تیار کردہ کھانے سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔

کسٹمز حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ دبئی روانگی سے قبل سامان کی پیکنگ کرتے وقت تازہ ترین کسٹمز قوانین اور ڈیوٹی فری سہولت کی شرائط ضرور چیک کریں تاکہ ایئرپورٹ پر کسی پریشانی سے بچا جاسکے۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

ایس ای سی پی نے 39 ہزار کمپنیوں کو غیر فعال قرار دے دیا

Next Post

سری لنکا کو تاریخی شکست ، پاکستان نے سہ ملکی سیریز جیت لی

Related Posts

سری لنکا کو تاریخی شکست ، پاکستان نے سہ ملکی سیریز جیت لی
تازہ ترین

سری لنکا کو تاریخی شکست ، پاکستان نے سہ ملکی سیریز جیت لی

اکتوبر 31, 2026
ایس ای سی پی نے 39 ہزار کمپنیوں کو غیر فعال قرار دے دیا
پاکستان

ایس ای سی پی نے 39 ہزار کمپنیوں کو غیر فعال قرار دے دیا

اکتوبر 31, 2026
مصر میں المناک ٹریفک حادثہ، 10 افراد جاں بحق، 24 زخمی
تازہ ترین

مصر میں المناک ٹریفک حادثہ، 10 افراد جاں بحق، 24 زخمی

اکتوبر 31, 2026
جعلی ٹریول ایجنسی کے ذریعے ویزا اور ایئر ٹکٹ کے فراڈ میں ملوث 4 ملزم گرفتار
پاکستان

جعلی ٹریول ایجنسی کے ذریعے ویزا اور ایئر ٹکٹ کے فراڈ میں ملوث 4 ملزم گرفتار

اکتوبر 31, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved