ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home دنیا

وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیٹی زکریا کی وکالت کی ڈگری اور اسناد پر سوالات

اکتوبر 16, 2026
وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیٹی زکریا کی وکالت کی ڈگری اور اسناد پر سوالات

واشنگٹن ( جانب منزل نیوز) وائٹ ہاؤس کی نئی مقرر کردہ پریس سیکریٹری کیٹی زکریا کی پہلی پریس بریفنگ کے بعد ان کی قانونی اسناد اور وکالت کے تجربے سے متعلق سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ان کے وکیل کے طور پر رجسٹرڈ ہونے یا کسی اسٹیٹ بار کی رکنیت کا ریکارڈ سامنے نہیں آیا۔

کیٹی زکریا نے اپنی پہلی سرکاری پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ سیاست میں آنے سے پہلے وہ وکالت کے شعبے سے وابستہ رہی ہیں۔ تاہم رپورٹ کے مطابق امریکا کی کسی ریاست یا ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں ان کے وکیل کے طور پر رجسٹرڈ ہونے کا ریکارڈ نہیں ملا۔

یونیورسٹی کے مطابق کیٹی زکریا نے 2011 میں پیپرڈائن یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔ امریکی قوانین کے تحت محض قانون کی ڈگری حاصل کرنا وکالت کے لیے کافی نہیں، بلکہ متعلقہ ریاست کے بار امتحان میں کامیابی اور لائسنس کا حصول بھی ضروری ہوتا ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے بار کا امتحان کہاں سے پاس کیا، جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت چین چلی گئی تھیں۔

بعد ازاں اپنے بیان میں کیٹی زکریا نے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے اپنی ڈگریوں کے ساتھ بین الاقوامی تجارتی قانون کے شعبے میں کام کیا ہے۔ ان کے مطابق چینی قوانین کے تحت باقاعدہ وکیل کے طور پر پریکٹس کرنے کے لیے چینی شہری ہونا ضروری ہے، جبکہ غیر ملکی شہری یا عملہ قانونی امور پر مشورہ دے سکتا ہے، لیکن باضابطہ طور پر وکالت نہیں کر سکتا۔

کیٹی زکریا کی قانونی اسناد اور پیشہ ورانہ تجربے سے متعلق سامنے آنے والے سوالات نے وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کی پہلی بریفنگ کو توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ تاہم ان کے قانونی تجربے سے متعلق دعووں اور اعتراضات کی حتمی حقیقت جاننے کے لیے مزید مستند دستاویزی شواہد ضروری ہوں گے۔

Previous Post

برطانیہ میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں اضافہ، ہر 4 منٹ بعد ایک گاڑی چوری

Next Post

بیوی سے جھگڑے کا خوف، شوہر نے 21ویں منزل سے چھلانگ لگا دی، جان نہ بچ سکی

Related Posts

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بڑی کارروائی ،،، 8 دہشت گرد گرفتار، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام
پاکستان

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بڑی کارروائی ،،، 8 دہشت گرد گرفتار، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

اکتوبر 17, 2026
دہلی میں احتجاج سے قبل کریک ڈاؤن، ابھیجیت دیپکے زیرِ حراست، نیہا بورا رہا
دنیا

دہلی میں احتجاج سے قبل کریک ڈاؤن، ابھیجیت دیپکے زیرِ حراست، نیہا بورا رہا

اکتوبر 17, 2026
وکالت کے دعوے پر تنازع، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا چھٹے روز مستعفی
دنیا

وکالت کے دعوے پر تنازع، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا چھٹے روز مستعفی

اکتوبر 17, 2026
دبئی میں جعلی لائسنسوں کا کاروبار بے نقاب، 8 ملزمان گرفتار
متحدہ عرب امارات

دبئی میں جعلی لائسنسوں کا کاروبار بے نقاب، 8 ملزمان گرفتار

اکتوبر 17, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved