برطانیہ (جانب منزل نیوز) میں گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں نے تشویش ناک صورتحال اختیار کرلی، ہر چار منٹ بعد ایک گاڑی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 سال کے دوران جرائم میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گاڑی چوری کے صرف 3 فیصد واقعات میں گزشتہ برس فردِ جرم عائد ہوئی یا ملزمان کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا۔ جدید طریقوں سے وارداتیں کرنے والے جرائم پیشہ نیٹ ورکس پولیس کے لیے چیلنج بن گئے۔
رپورٹ کے مطابق چوری شدہ گاڑیاں بیرونِ ملک اسمگل کی جاتی ہیں یا غیر قانونی ورکشاپس میں ان کے پرزے الگ کردیے جاتے ہیں، جبکہ 2021 سے گاڑیوں کی انشورنس فیس میں 82 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔





