ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home دنیا

دہلی میں احتجاج سے قبل کریک ڈاؤن، ابھیجیت دیپکے زیرِ حراست، نیہا بورا رہا

اکتوبر 17, 2026
دہلی میں احتجاج سے قبل کریک ڈاؤن، ابھیجیت دیپکے زیرِ حراست، نیہا بورا رہا

دہلی (جانب منزل نیوز) بھارت میں احتجاجی مارچ سے قبل پولیس نے کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی رہنما ابھیجیت دیپکے کو حفاظتی حراست میں لے لیا، آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی سربراہ نیہا بورا کو رہا کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ابھیجیت دیپکے کے خلاف بھارتی شہری تحفظ قانون کی دفعات کے تحت کارروائی کی ہے اور انہیں خصوصی انتظامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سی جے پی کی قانونی امور کی سربراہ رتنا سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ابھیجیت دیپکے کو نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے اور وکلا کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

دوسری جانب رہائی کے بعد نیہا بورا نے الزام عائد کیا کہ پولیس مظاہرین کو بلاجواز حراست میں لے کر کئی گھنٹے تھانوں میں رکھتی ہے، جس کا مقصد شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے ابھیجیت دیپکے سمیت تمام زیرِ حراست مظاہرین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو دہلی کے کناٹ پلیس میں ’لہرا دو ترنگا‘ احتجاجی مارچ سے قبل دونوں رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ بعد ازاں دونوں تنظیموں نے اپنے رہنماؤں تک رسائی اور وکلا سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر تشویش ظاہر کی تھی۔

کاکروچ جنتا پارٹی، حزبِ اختلاف کی جماعتیں، طلبہ تنظیمیں اور سول سوسائٹی کے گروہ بھارتی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ انتخابی فہرستوں اور ووٹرز کی خصوصی جانچ کے عمل میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔

Previous Post

وکالت کے دعوے پر تنازع، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا چھٹے روز مستعفی

Next Post

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بڑی کارروائی ،،، 8 دہشت گرد گرفتار، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

Related Posts

کافی ود کرن میں کافی ہی نہیں ،،، کرن جوہر کے مگ کا دلچسپ راز بے نقاب
دنیا

کافی ود کرن میں کافی ہی نہیں ،،، کرن جوہر کے مگ کا دلچسپ راز بے نقاب

اکتوبر 17, 2026
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بڑی کارروائی ،،، 8 دہشت گرد گرفتار، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام
پاکستان

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بڑی کارروائی ،،، 8 دہشت گرد گرفتار، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

اکتوبر 17, 2026
وکالت کے دعوے پر تنازع، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا چھٹے روز مستعفی
دنیا

وکالت کے دعوے پر تنازع، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا چھٹے روز مستعفی

اکتوبر 17, 2026
دبئی میں جعلی لائسنسوں کا کاروبار بے نقاب، 8 ملزمان گرفتار
متحدہ عرب امارات

دبئی میں جعلی لائسنسوں کا کاروبار بے نقاب، 8 ملزمان گرفتار

اکتوبر 17, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved