منگل, اکتوبر 13, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home شوبز

مائیکل جیکسن کی مشہور تھرلر جیکٹ دوبارہ نیلامی کیلئے پیش

اکتوبر 13, 2026
مائیکل جیکسن کی مشہور تھرلر جیکٹ دوبارہ نیلامی کیلئے پیش

ابوظبی (جانب منزل نیوز) پاپ موسیقی کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی مشہور سرخ اور سیاہ ’تھرلر‘ جیکٹ ایک بار پھر نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی۔ دسمبر میں ابوظبی میں ہونے والی نیلامی میں مائیکل جیکسن کے 100 سے زائد ملبوسات اور یادگار اشیا شامل ہوں گی۔
جولینز آکشنز کے زیر اہتمام ’مائیکل جیکسن: دی فیشن لیگیسی ایوننگ آکشن‘ 7 سے 9 دسمبر 2026 تک روزوُڈ ابوظبی میں منعقد ہوگی۔ نیلامی میں ’تھرلر‘ جیکٹ کے علاوہ گلوکار کا مشہور چمک دار دستانہ اور 1983 میں استعمال ہونے والے جوتوں کے دو جوڑے بھی پیش کیے جائیں گے۔
مائیکل جیکسن کی ’تھرلر‘ میوزک ویڈیو کے لیے صرف دو جیکٹیں تیار کی گئی تھیں۔ ان میں سے ایک جیکٹ زومبی ڈانس کے دوران استعمال ہوئی، جبکہ دوسری جیکٹ اب نیلامی کا حصہ بن رہی ہے۔ اس جیکٹ کی آستین پر مائیکل جیکسن کے دستخط بھی موجود ہیں۔
یہ جیکٹ جون 2011 میں جولینز آکشنز کے ذریعے تقریباً 18 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی تھی، جس کے بعد اسے نیلامی میں فروخت ہونے والی مہنگی ترین جیکٹ کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ اب تقریباً 15 سال بعد اسے دوبارہ خریداروں کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔
نیلامی میں مائیکل جیکسن کا وہ چمک دار دستانہ بھی شامل ہوگا جو انہوں نے 1983 میں ’موٹاؤن 25‘ شو میں ’بلی جین‘ کی پرفارمنس کے دوران پہنا تھا۔ اسی پرفارمنس میں ان کا مشہور ’مون واک‘ رقص عالمی سطح پر نمایاں ہوا۔ دستانہ 2009 میں 4 لاکھ 30 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا، جبکہ اس بار اس کی متوقع قیمت 6 سے 8 لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ’موٹاؤن 25‘ کی پرفارمنس اور ’تھرلر‘ میوزک ویڈیو میں استعمال ہونے والے سیاہ جوتوں کے دو جوڑے بھی نیلامی میں پیش کیے جائیں گے۔
مائیکل جیکسن کی یادگار اشیا کی یہ نیلامی ان کے مداحوں اور موسیقی کی تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا فیصلہ آئین کے مطابق کیا گیا، محسن نقوی

Next Post

تیسرے ٹی 20 میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی، سیریز گرین شرٹس کے نام

Related Posts

رحمان بابا ٹرین حادثے کے بعد ٹریک بحال
پاکستان

رحمان بابا ٹرین حادثے کے بعد ٹریک بحال

اکتوبر 13, 2026
محسن نقوی کا یورپین کمشنر میگنس برنر کے اعزاز میں عشائیہ
پاکستان

محسن نقوی کا یورپین کمشنر میگنس برنر کے اعزاز میں عشائیہ

اکتوبر 13, 2026
خلیجی شہریوں کو فلپائن کے ای ویزا کی گھر بیٹھے آن لائن سہولت میسر
تازہ ترین

خلیجی شہریوں کو فلپائن کے ای ویزا کی گھر بیٹھے آن لائن سہولت میسر

اکتوبر 13, 2026
ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کی مانگ میں ریکارڈ اضافہ
پاکستان

ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کی مانگ میں ریکارڈ اضافہ

اکتوبر 13, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved