ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home اوورسیز پاکستانیز

خیبرپختونخوا میں احتجاجی صورتحال، پولیس کو سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کی ہدایت

اکتوبر 10, 2026
خیبرپختونخوا میں احتجاجی صورتحال، پولیس کو سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کی ہدایت

پشاور(جانب منزل نیوز) خیبرپختونخوا میں ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم، آئی جی نے ضلعی افسران کو سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
آئی جی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور حساس مقامات کی حفاظت کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔ ضلعی پولیس افسران کو اضافی نفری کی دستیابی یقینی بنانے کے ساتھ اینٹی رائٹ فورس، خصوصی اسکواڈ اور سادہ لباس اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس کو تھانوں، سرکاری و نجی عمارتوں، پیٹرول پمپس اور بینکوں کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کا بھی کہا گیا ہے۔ ہدایت نامے کے مطابق مظاہرین کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازعات کو ترجیحی طور پر مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔
مذاکرات کے ذریعے صورتحال قابو میں نہ آنے کی صورت میں ہدایات میں اینٹی رائٹ اسکواڈ کے استعمال، ہوائی فائرنگ اور بعد ازاں ربڑ کی گولیاں چلانے کا طریقہ کار بھی درج ہے۔ احتجاجی سرگرمیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ، مسلسل نگرانی اور ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ سے متعلق بھی اہم پیش رفت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ خبر کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری زیر غور آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس بلانے کی اطلاع بھی دی گئی ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

ضلع ٹانک میں دہشت گردی کا واقعہ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اختر شہید

Next Post

طالبہ لائبہ کی موت، ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا عزم

Related Posts

وادی نیلم میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
پاکستان

وادی نیلم میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

اکتوبر 10, 2026
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بنکاک روانہ، عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں سے 60 سے زائد ملاقاتیں طے
پاکستان

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بنکاک روانہ، عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں سے 60 سے زائد ملاقاتیں طے

اکتوبر 10, 2026
طالبہ لائبہ کی موت، ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا عزم
پاکستان

طالبہ لائبہ کی موت، ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا عزم

اکتوبر 10, 2026
ضلع ٹانک میں دہشت گردی کا واقعہ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اختر شہید
پاکستان

ضلع ٹانک میں دہشت گردی کا واقعہ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اختر شہید

اکتوبر 10, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved