دبئی (خانب منزل نیوز) واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک زبردست سہولت متعارف، اب سالگرہ کی مبارکباد ہو یا کوئی اہم پیغام، رات 12 بجے جاگنے کی ضرورت نہیں، پیغام پہلے سے شیڈول کریں اور مقررہ وقت پر خودکار طور پر بھیجیں
میسج 14 دن پہلے تک شیڈول کرنے کی سہولت
ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیوز بھی شیڈول کیے جا سکیں گے
انفرادی اور گروپ چیٹس دونوں میں فیچر دستیاب
فون بند ہو یا بیٹری ختم، شیڈول میسج مقررہ وقت پر ڈیلیور ہوگا
پیغام بھیجنے سے پہلے اسے دیکھنے یا منسوخ کرنے کا آپشن بھی موجود
اب نہ وقت بھولنے کی فکر، نہ رات جاگنے کی ضرورت
نیا فیچر Android اور iPhone صارفین کے لیے مرحلہ وار جاری کیا جا رہا ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات میں دستیابی کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی۔





