چارسدہ (جانب منزل نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ چارسدہ پہنچ گیا۔13 اکتوبر کو صوابی پہنچنے کا اعلان کردیا۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ 13 اکتوبر کو صوابی کے مقام پر اگلا لائحہ عمل دوں گا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارے صوبے کا این ایف سی شیئر نہیں دیا جا رہا ۔ خیبرپختونخوا پولیس کے پاس سب سے جدید ہتھیار ہیں، ترقی میں خیبر پختونخوا ٹاپ پر ہے۔
واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے لیے صوابی پل صراط ہے اور ان میں جرات ہے تو وہ صوابی کراس کرکے دکھائیں۔





