ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home Uncategorized

کلبوں میں جنسی استحصال کا الزام، کراچی سے دبئی جانیوالی 3 خواتین آف لوڈ

اکتوبر 10, 2026
کلبوں میں جنسی استحصال کا الزام، کراچی سے دبئی جانیوالی 3 خواتین آف لوڈ

کراچی (جانب منزل نیوز) ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے کم عمر لڑکی کے مبینہ جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ کے سنگین خدشات پر 3 خواتین مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانے والی دو بہنوں اور ان کی والدہ کی سفری دستاویزات اور سفری مقصد کی تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران کم عمر لڑکی کے مبینہ جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق سنگین خدشات سامنے آنے پر تینوں مسافروں کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کرنے کی کارروائی شروع کردی۔

امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں مائرہ، علیشہ اور ان کی والدہ بینہ سے سفری مقصد، انتظامات اور دیگر متعلقہ امور  پر تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔ مائرہ نے دوران انٹرویو اپنی عمر تقریباً 16 سے 17 سال بتائی اور الزام عائد کیا کہ اس کے والدین نے پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات میں اس کی عمر اصل عمر سے زیادہ ظاہر کی۔ 

اس نے مزید دعویٰ کیا کہ اسے متحدہ عرب امارات میں کلبوں اور ہوٹلوں میں جنسی سرگرمیوں میں ملوث کیا گیا۔ 

ابتدائی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کی والدہ کے موبائل فون سے مبینہ ایجنٹ حارث کے ساتھ واٹس ایپ گفتگو بھی سامنے آئی جس میں ویزوں، ائیر ٹکٹس اور سفری اخراجات کے انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال موجود تھا۔ ان پیغامات میں لڑکیوں کی آمدن بڑھا کر ماہانہ 6 لاکھ روپے کرنے اور دیگر لڑکیوں سے متعلق گفتگو کا بھی ذکر پایا گیا جس کی مزید تصدیق اور فارنزک جانچ درکار ہے۔

دستیاب معلومات کے مطابق، مذکورہ ایجنٹ نے مبینہ طور پر مسافروں کے سفری انتظامات میں مالی معاونت کی، مسافروں کی والدہ کے موبائل فون میں 4 لاکھ روپے کی بینک ٹرانزیکشن کی رسید بھی سامنے آئی جو مبینہ طور پر ان کے والد مقصود علی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی تھی۔ ان مالی لین دین کی نوعیت، مقصد اور مبینہ سرگرمیوں سے تعلق کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جانچ پڑتال کے دوران ایجنٹ حارث، متعلقہ ٹریول ایجنسی، سفری دستاویزات، بینک اکاؤنٹس اور موبائل فونز میں موجود ڈیجیٹل شواہد سے متعلق معلومات بھی سامنے آئیں۔ 

ShareTweetSend
Previous Post

پی ٹی آئی لانگ مارچ چارسدہ پہنچ گیا

Next Post

کروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ایک بار پھر سے ،،، سیکیورٹی ہائی الرٹ،،، احتجاج سے کون خوفزدہ

Related Posts

دبئی میں 30ویں "بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026” نمائش کا باقاعدہ آغاز
Uncategorized

دبئی میں 30ویں "بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026” نمائش کا باقاعدہ آغاز

اکتوبر 6, 2026
اے آئی سے ارب پتی بننے والے 2026 کی امیر ترین افراد کی لسٹ میں کون کون شامل ہے
Uncategorized

اے آئی سے ارب پتی بننے والے 2026 کی امیر ترین افراد کی لسٹ میں کون کون شامل ہے

اکتوبر 5, 2026
ایک اور بڑا فائنل ، پاکستان کو بھارت سے ایک اور شکست
Uncategorized

ایک اور بڑا فائنل ، پاکستان کو بھارت سے ایک اور شکست

اکتوبر 3, 2026
چودھری بختاور اور مرزا عقیل کا امانت حسین مہر کے اعزاز میں عشائیہ
Uncategorized

چودھری بختاور اور مرزا عقیل کا امانت حسین مہر کے اعزاز میں عشائیہ

ستمبر 15, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved