بنکاک (جانب منزل نیوز) تھائی لینڈ میں پاکستان کی سفیر سعدیہ قاضی نے 74ویں بنکاک جیمز اینڈ جیولری فیئر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

جیولری میلہ 12 ستمبر تک کوئین سرکت نیشنل کنوینشن سینٹر بنکاک میں منعقد ہوا۔ اس نمائش عالمی جیمز اور جیولری انڈسٹری کے سرکردہ فعال افراد کو ایک جگہ جمع کیا۔

اس میلے نے تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کاروباری اور تجارتی مواقع کو فروغ دینے کے لیے اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔








