بدھ, اکتوبر 14, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home متحدہ عرب امارات

سفیرپاکستان نے ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلے میں پاکستان پویلین کا افتتاح کردیا

ستمبر 14, 2026
سفیرپاکستان نے ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلے میں پاکستان پویلین کا افتتاح کردیا

ابوظہبی (جانب منزل نیوز)ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح سفیر پاکستان شفقت علی خان نے اے ڈی این ای سی سینٹر ابوظہبی میں کیا۔

افتتاحی تقریب میں پاکستان کی اشاعتی اور ادبی برادری کے نمائندے موجود تھے جن میں مراد علی موہمند ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز، نیشنل بک فاؤنڈیشن پاکستان ، عمار شاہد ڈائریکٹر، بک کارنر پاکستان اور سرمد خان کوفاؤنڈر اردو بکس ورلڈ شامل تھے۔

پاکستان پویلین پاکستان کی ادبی، تعلیمی، ثقافتی اور فکری ورثے کی عکاسی کرنے والی متنوع اشاعتوں کا مظہر ہے۔ اس میں این بی ایف، بک کارنر پاکستان اور دیگر معروف پاکستانی پبلشرز نے سٹالز لگائے ہیں ۔ جہاں اردو اور انگریزی ادب، بچوں کی کتابیں، تعلیم، تاریخ، ثقافت، مذہب، شاعری، افسانہ، سوانح عمریاں  رکھی گئی ہیں۔

افتتاح کے بعد سفیرپاکستان شفقت علی خان نے پویلین کا دورہ کیا اور شرکت کرنے والے پبلشرز سے بات چیت کی۔ انہوں نے پاکستانی ادب کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کی ان کی کاوشوں کو سراہا اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کی ادبی و ثقافتی موجودگی کو مضبوط بنانے کے لیے سفارت خانے کی حمایت کا اعادہ کیا۔

سفیر پاکستان نے ابوظہبی عربی زبان مرکز (اے ایل سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سعید حمدان التونائیجی سے بھی ملاقات کی جو کتاب میلے کے منتظم ہیں۔ انہوں نے ادب، اشاعت، ترجمہ، تعلیم اور ثقافتی تبادلے کے شعبوں میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون بڑھانے کے مواقع پر بات چیت کی۔

سفیرپاکستان نے ابوظہبی عربی زبان مرکز کی ان کاوشوں کو سراہا جن کے ذریعے وہ سالانہ بک فیئر کے ذریعے دنیا بھر سے پبلشرز، مصنفین اور ثقافتی اداروں کو اکٹھا کرتے ہیں۔

پاکستان پویلین، 5، اسٹینڈ 5E24، اے ڈی این ای سی سینٹر، ابوظہبی میں واقع ہے اور 18 ستمبر 2026 تک روزانہ صبح 9:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک زائرین کا خیرمقدم کرے گا جہاں پاکستان کے ادبی اور اشاعتی منظرنامے کو دریافت کرنے کا موقع ملے گا۔

ShareTweetSend
Previous Post

پاکستانی سفیر سعدیہ قاضی کا بنکاک جیمز اینڈ جیولری فیئر کا دورہ

Next Post

او پی ایف بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین سے اوورسیز پاکستانی عامر مشتاق کی ملاقات

Related Posts

رونالڈو پر چوری کا الزام ،،، سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی
خاص خبریں

رونالڈو پر چوری کا الزام ،،، سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی

اکتوبر 13, 2026
پرنس ولیم نے کرکٹ کھیلنے کیلئے لندن کی ٹریفک رکوا دی
دنیا

پرنس ولیم نے کرکٹ کھیلنے کیلئے لندن کی ٹریفک رکوا دی

اکتوبر 13, 2026
رحمان بابا ٹرین حادثے کے بعد ٹریک بحال
پاکستان

رحمان بابا ٹرین حادثے کے بعد ٹریک بحال

اکتوبر 13, 2026
محسن نقوی کا یورپین کمشنر میگنس برنر کے اعزاز میں عشائیہ
پاکستان

محسن نقوی کا یورپین کمشنر میگنس برنر کے اعزاز میں عشائیہ

اکتوبر 13, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved