اسلام آباد (جانب منزل نیوز) وزیراعظم ہاؤس میں سابق وزیر اعلی پنجاب اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے وفد نے ملاقات کی ۔سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل اور انکے حل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے منیجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی نے وزیراعظم آفس میں سابق وزیراعلی پنجاب اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی۔ مینجنگ ڈائریکٹر او پی ایف نے ادارے کے اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی، فلاح و بہبود سمیت مختلف خدمات کے حوالے سے او پی ایف کے جاری پروگرامز اور منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ زیراعظم شہباز شریف سمندر پار پاکستانیوں کو ہمیشہ ملکی سفیر سمجھتے ہیں ۔ پنجاب میں سمندر پار پاکستانیو کے مسائل کے حل کےلیے پہلا فورم بنایا گیا جس نے لاتعداد افراد کے مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کیا۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ او پی ایف کی ٹیم دیار وطن میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی فلاح و بہبود میں ہر ممکن تعاون کریں۔ حمزہ شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت اور فلاحی کاموں کے لیے او پی ایف کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف امور پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی، قانونی مشیر سید علی رضا شاہ اور کوآرڈینیٹر میڈیا عمران گورایہ بھی شریک تھے۔
See less








