ملتان (جانب منزل نیوز) عمران خان کے دور میں وفاقی وزیر رہنے والے ، سابق رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر کو ملتان پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تین سال سے اشتہاری حماد اظہر کو ملتان سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔
حماد اظہر 9 مئی 2023ء کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں ملوث ہیں اور وہ 9 مئی 2023ء سے اشتہاری تھے۔ وہ اپنے والد کے انتقال پر منظر عام پر آئے تھے لیکن پھر اس کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔








