کراچی (جانب منزل نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ خوشی کی اس خبر کا اعلان امیر گیلانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔
امیر گیلانی نے اپنے بیٹے کا نام سید ازمر حسین کمال گیلانی بتایا اور ننھے مہمان کی آمد پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ اداکار نے اپنے بیٹے کو خاندان کا سب سے قیمتی خزانہ اور فخر قرار دیتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
امیر گیلانی کے مطابق ازمرنام کے معنی شیر ہیں۔اداکار نے اپنے ننھے شہزادے کو اپنے گھر کے جنگل کا بادشاہ، اپنی شان اور سب سے قیمتی خزانہ قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر یہ خوشخبری سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے ماورا حسین اور امیر گیلانی کو مبارک باد دی جا رہی ہے اور نومولود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔





