صفحہ اول - اردوJM
پیر 10 اگست 2026ء
اوورسیز پاکستانیز

بارسلونا سپین کے تارڑ برادران کنسٹریکشن کی طرف سے کروتیسا میں ریسٹورنٹ کا افتتاح

پیر 10 اگست 2026ء


بارسلونا سپین کے تارڑ برادران کنسٹریکشن کی طرف سے کروتیسا میں ریسٹورنٹ کا افتتاح


بارسلونا (جانب منزل نیوز)بارسلونا سپین کے تارڑ برادران کنسٹریکشن کی طرف سے سپر اسٹور مارکیٹس کے بعد کروتیسا میں ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا گیا۔

تقریب میں مہمان خصوصی قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر تھے۔ چودھری ارشد بوہگا، چودھری سلطان رانجھا، چودھری تبریز رانجھا چوہدری قیصر رانجھا نے خصوصی شرکت کی۔ مہمانوں کو گلدستے پیش کیے گئے۔ بارسلونا میں معروف پاکستانی سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت چودھری ماسٹر محمد انور کے صاحبزادگان چودھری عامر تارڑ،چودھری شہزاد تارڑ،چودھری ضیغم اقبال تارڑ اورچودھری شعیب تارڑ کے نئے ریسٹورنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر نے فیتہ کاٹ کرکیا۔

معروف بزرگ شخصیت چوہدری ارشد بوہگا نے ریسٹورنٹ کی ترقی و کامیابی کے لیے دعائیہ کلمات ادا کیں۔قاضی احسان الحق کتلان ایسوسی ایشن، چودھری اشتیاق حسین صدر پاکستان  پیپلزپارٹی سپین،چودھری زاہد الزمان چوہان،محمد عارف،چودھری شعیب تارڑ،چودھری زبیر تارڑ،چودھری  جلیل نمبردار،محمد الیاس،چودھری مختار،حافظ احمد، حافظ عبدالرزاق  اور دیگراحباب بھی موجود تھے۔ 

اوورسیز کیمونٹی نے 14 اگست کے حوالے سے کیک کاٹتے  ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے  لگائے۔ تمام احباب نے تارڑ برادران کو نئے ریسٹورنٹ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے رزق میں برکت اور ترقی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا کرتے ہوئے دلی مبارکباد دعائیہ کلمات سے نوازا۔