پیر 10 اگست 2026ء
بارسلونا (جانب منزل نیوز) نیویارک چیمبر آف کامرس یو اے ای چیپٹر کےچئیرمین ، معروف کاروباری شخصیت اور رینبو مڈل ایسٹ گروپ کے سی ای او عبدالرشید چغتائی نے پاکستان قونصلیٹ بارسلونا میں پاکستان کے قونصل جنرل مراد علی وزیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان قونصلیٹ کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہونے پر قونصل جنرل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ان کی گرانقدر خدمات، قونصلر سہولیات کی بہتری اور عوامی خدمت کے جذبے کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
قونصل جنرل مراد علی وزیر نے عبدالرشید چغتائی کی کاروباری، سماجی اور کمیونٹی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانی بزنس کمیونٹی کی نمائندگی اور فلاح و بہبود کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے مثبت روابط اور باہمی تعاون کے ذریعے پاکستان اور اسپین کے درمیان تجارتی، معاشی اور کمیونٹی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
اس موقع پر عبدالرشید چغتائی نے کہا کہ پاکستان قونصلیٹ بارسلونا کی نئی عمارت پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے اور قونصل جنرل مراد علی وزیر کی قیادت میں کمیونٹی کی خدمت کے لیے کی جانے والی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح، تجارت کے فروغ اور پاکستان کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر مزید مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
جیو جِتسو ورلڈ چیمپیئن شپ میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کا سفاتخانہ پاکستان کا دورہ
پاکستانی نژاد برطانوی ماہر تعلیم پروفیسر نوید یاسین امارات کے پہلے چارٹرڈ کمپینین بن گئے
بارسلونا سپین کے تارڑ برادران کنسٹریکشن کی طرف سے کروتیسا میں ریسٹورنٹ کا افتتاح
معروف کاروباری شخصیت عبدالرشید چغتائی کی قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر سے ملاقات
دانوب پراپرٹیز نے دبئی میں زیرو ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ گھر کی ملکیت مزید آسان بنا دی
دبئی سے چھٹیاں گزارنے لاہور آنے والی ننھی پری رحمین فاطمہ سوئمنگ پول میں نہاتے جاں بحق
کوئی بھی ٹیم اسپین کیخلاف برتری حاصل نہ کرسکی، نیا ورلڈ ریکارڈ قائم
فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین پر ڈالروں کی بارش