دبئی (جانب منزل نیوز)متحدہ عرب امارات نے حکومتی نظام میں مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا، 17 ملکی اور بین الاقوامی ٹیکنالوجی پارٹنرز قومی AI ایکو سسٹم کا حصہ بن گئے۔
دبئی کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے اعلان کیا کہ حکومت آئندہ دو سال میں 50 فیصد سرکاری شعبوں، خدمات اور انتظامی امور کو Agentic AI کے ذریعے تبدیل کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔
نیشنل انٹیگریٹڈ ایجنٹک AI ایکو سسٹم (FedAI) کے ذریعے سرکاری اداروں کو جدید AI ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ذہین نظاموں تک محفوظ رسائی فراہم کی جائے گی، جس سے سرکاری خدمات مزید تیز، مؤثر اور جدید ہوں گی۔
حکمت عملی کے اہم اہداف میں 80 ہزار سرکاری ملازمین کو AI کی تربیت دینا، سرکاری امور کی تکمیل اور حکمت عملیوں کی تیاری میں لگنے والا وقت 50 فیصد کم کرنا، سرکاری نتائج کی درستگی اور معیار میں 90 فیصد بہتری لانا اور کم از کم 90 فیصد AI نظام محفوظ حکومتی انفراسٹرکچر پر فعال کرنا شامل ہیں۔
اقدام متحدہ عرب امارات کے ڈیجیٹل گورننس اور مستقبل کی ٹیکنالوجی پر مبنی انتظامی نظام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جہاں مصنوعی ذہانت صرف معلومات فراہم کرنے کے بجائے خودکار طور پر مختلف امور انجام دینے اور حکومتی فیصلہ سازی میں معاون کردار ادا کرے گی۔





