ابو ظہبی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ADNOC کی جانب سے 55ویں یومِ اتحاد کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا عنوان Leadership Vision, A Nation’s Energy تھا، جس میں قومی اتحاد، قیادت کے وژن اور ملکی ترقی میں توانائی کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔
تقریب میں ADNOC کے 55 سالہ سفر، متحدہ عرب امارات کی ترقی، توانائی کے تحفظ، جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، قومی صلاحیتوں کے فروغ اور صنعتی خودمختاری پر روشنی ڈالی گئی۔
تقریب میں حب الوطنی پر مبنی خصوصی میوزیکل پرفارمنس اور قومی ترانے پیش کیے گئے، جن میں حسین الجسمي، عیدا المنہالی اور حمد العامری نے شرکت کی۔ اماراتی قومی عیالہ آرکسٹرا نے بھی شاندار پرفارمنس پیش کی۔
یہ تقریب امارات کی اتحاد، وفاداری، قومی عزم اور ترقی کے سفر کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا خوبصورت مظہر بنی۔





