لاہور (جانب منزل نیوز) پاکستانی سوشل میڈیا شخصیت ایمان رجب نے شادی اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ظاہری خوبصورتی، دولت اور جذبات خوشگوار ازدواجی زندگی کی ضمانت نہیں ہوتے۔
ایمان رجب کے مطابق میاں بیوی کے درمیان اعتماد، باہمی عزت، اچھا کردار اور خاندانی اقدار ایک مضبوط اور کامیاب رشتے کی بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شادی کو خوشگوار اور پائیدار بنانے کے لیے صرف ظاہری پہلوؤں کے بجائے ان بنیادی اقدار کو بھی اہمیت دینا ضروری ہے۔





