دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری! ایمریٹس گروپ نے ایوی ایشن، انجینئرنگ، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں 120 سے زائد نئی ملازمتوں کے دروازے کھول دیے۔
ایئربس A350 اور A380 کے تجربہ کار کپتانوں کے لیےسالانہ معاوضہ اور مراعات کا پیکیج 11 لاکھ 85 ہزار درہم تک، جبکہ فرسٹ آفیسرز کے لیے 9 لاکھ درہم تک ہے۔
کیبن کریو کی اوسط ماہانہ آمدن 11 ہزار 244 درہم، ساتھ ہی مفت رہائش، ٹرانسپورٹ، میڈیکل سہولیات اور رعایتی ایئر ٹکٹس بھی فراہم کیے جائیں گے۔
پائلٹس، انجینئرز، آئی ٹی پروفیشنلز، ایئرپورٹ آپریشنز، کسٹمر سروسز اور دیگر شعبوں کے اہل امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔
امیدوار ایمریٹس گروپ کے آفیشل کیریئر پورٹل پر دستیاب اسامیوں اور اہلیت کی شرائط دیکھ کر آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔




