ابوظہبی (جانب منزل نیوز) ابوظہبی میں خوشیوں بھری تقریب کا انعقاد، ابوظہبی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے محمد علی محمد الکتبی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔شیخ زاید بن محمد بن زاید النہیان بھی تقریب میں موجود تھے۔
اس موقع پر دونوں معزز شخصیات نے نوبیاہتا جوڑے اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کی ازدواجی زندگی میں خوشیوں، کامیابیوں اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
خلیفہ سٹی ابوظہبی کے مجلس میں منعقدہ تقریب میں حکام، عزیز و اقارب اور مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔




